جگتیال :15؍مارچ
( زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
مرکزی حکومت کی جانب سے بینکوں کو خانگیانے کی کوشش کے خلاف بینکوں کی مختلف اسو سی ایشنوں نےملک بھر میں 15اور16؍مارچ دورزوہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔جس کی وجہ سے شہر جگتیال کے قومی بینکوں میں لاین دین خدمات معطل رہیں ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دو قومیائے ہوئے بینکوں کو خانگیانے کے خلاف دوروزہ ہڑتال کی وجہ سے کاروباری شعبۂ کی مالی لین دین پر شدید اثر پڑئیگا
وہیں بینک کے کھاتے داروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسلسل دو دن بینکوں کو چھٹیوں کے بعد دوروزہ ہڑتال کی وجہ سے بینک کے کھاتے داروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
بینکوں کے دروزہ ہڑتال کی وجہ سے، درآمدی شعبوں‘تجارتی اداروں میں نقد رقم کی منتقلی اور ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سامان کی درآمد میں خلل پڑ گیا
اشیائے ضروریہ کی درآمد کے علاوہ کچھ کمپنیوں ‘ اسٹیل ، سیمنٹ ، فرنیچر ، صنعتوں اور آٹوموٹو آلات کی درآمد کرنے کے لئے براہ راست بینکوں سے مالی لین دین کرنا پڑتا ہےوہ بھی متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عام متوسط طبقہ کے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مرکزی بینک یونینوں کی جانب سے دورزہ ہڑتال کی اپیل پر شہر جگتیال کے اشوک نگر میں واقع ایس بی ائی مین بینک
ملازمین نے آج صبح سے اپنی خدمات کو معطل رکھتے ہوئےبینکوں کے روبرو احتجاج منظم کیا اور بینکوں کو خانگیانے کے اعلان پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
