طالبہ کو مبینہ نازیبا پیغامات، ایلانکی کالج کے لیکچرر پر طلبہ کا حملہ
واٹس ایپ چیٹس سامنے آنے پر طلبہ برہم، پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
سنگاریڈی:۔ 24 ؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
ضلع سنگاریڈی کے امین پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پٹیل گوڑہ کے ایلانکی تعلیمی ادارے میں ایک طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ انگریزی کے لیکچرر روی پر الزام ہے کہ وہ ڈپلومہ کے پہلے سال میں زیر تعلیم طالبہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے علاوہ روزانہ واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
اس معاملے پر برہم طلبہ نے لیکچرر پر حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق طالبہ نے لیکچرر کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات اپنے ساتھی طلبہ اور اہل خانہ کو دکھائے تھے۔ پیغامات کے اسکرین شاٹس دیکھنے کے بعد طلبہ میں شدید برہمی پیدا ہوگئی اور انہوں نے لیکچرر روی کو گھیر کر زدوکوب کیا۔
ఎల్లంకి పాలిటెక్నిక్ కాలేజీలో ఉద్రిక్తత.. లెక్చరర్పై విద్యార్థుల దాడి!
సంగారెడ్డి జిల్లా పటేల్గూడలోని ఎల్లంకి పాలిటెక్నిక్ కాలేజీలో ఘటన
డిప్లొమా మొదటి సంవత్సరం విద్యార్థినికి ఇంగ్లీష్ లెక్చరర్ రవి అసభ్యకర మెసేజ్లు పంపుతూ వేధిస్తున్నట్లు ఆరోపణలు
వాట్సాప్ చాటింగ్ స్క్రీన్షాట్లు చూసిన తోటి విద్యార్థులు లెక్చరర్పై దాడి
ఘటనపై విచారణ చేపట్టి లెక్చరర్ రవిపై పోక్సో కేసు నమోదు చేసిన అమీన్పూర్ పోలీసులు
— TNews Telugu (@TNewsTelugu) November 24, 2026
واقعہ کے دوران کالج میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔اطلاع ملنے پر امین پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لیکچرر کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے طالبہ کی شکایت پر پوکسو (POCSO) قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
امین پور انسپکٹر پروین ریڈی کے مطابق متاثرہ طالبہ نابالغ ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ اور اساتذہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پولیس واٹس ایپ پیغامات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

