جمعیۃ علماء کا جدید طریقہ انتخاب کا کامیاب تعارفی پروگرام

بین الریاستی تازہ خبر

از قلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہندنظام آباد
9505057866
ٓٓآج مؤرخہ 8/اکٹوبر 0202بروز جمعرات بمقام دفتر جمعیۃ علماء واقع بودہن روڈ نظام آباد پر جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا کی راست نگرانی اور مولانالئیق احمد قاسمی صاحب شکرنگر کی صدارت میں شہر ومنڈل کے تمام ہی صدرو ودیگر عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس اور تعارف طریقہ انتخابات عمل میں آیا۔

سال حال جمعیۃ علماء ہند دستور اساسی میں کئ تبدیلیاں لائی گئیں جن میں سے ایک ممبر سازی فیس میں ایک روپیہ کے بجاے دس روپیہ کرنا اور طریقہ انتخاب میں آپسی روابط کو بڑھانے کے لےء ایکٹیو ممبرس کا اضافہ شامل ہے ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کہا کہ ہماری جمعیۃ گذشتہ سوسال سے اس ملک میں کام کررہی ہے لیکن اس کی افادیت کو مزید عام سے عام کرنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے سے رابطہ کو منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہر سوممبر پر ایک ایکٹیو ممبر بنانا ہے جو ان سو افراد سے رابطہ برقراررکھے اور اس ایکٹیو ممبر کا آن لائن ڈیٹا مرکزی دفتر دہلی میں جمع ہونا لازمی ہے

جس سے پہلے انتخابات ناقابل قبول مانے جائیں گے اس جدید طریقہ انتخاب کا آج تعارف کراتے ہوے تمام ہی منڈل وشہر کے ذمہ داران کو متوجہ کیا گیاکہ ہمیں اب متحرک ہونے کی ضرورت ہے کاہلی سستی اور غفلت سے کام چلنے والا نہیں ہے قوم وملت اور ملک کی ترقی کے لےء ہمیں انہیں خطوط پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال قبل انسانیت اور مفاد عامہ کے پیش نظر ہم کو دئیےتھے
اس موقع پر جمعیۃ علماء نظام آباد کی ممبر سازی کا جائزہ لیتے ہوے ذمہ داران کے کام کو سراہا اس اہم انتخابی کارروای کی تکمیل کے بعد ہی جدید طریقہ کے مطابق انتخابات عمل میں آئیں گے

اس موقع پرمختلف علماء ومفتیان کرام مولانا لئیق احمد قاسمی مولاناسید سمیع اللہ مولا نا مفتی رفیق ذاکر قاسمی مفتی نظام الدین مولناعبدالقیوم شاکر مولنا ارشد علی قاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی مفتی شیخ محمود مفتی عبدالرافع مولانامصطفی کمال مولانا عبدالمبین مولاناعبدالصمد حسامی مولا نا احسان احمد مولانامحسن نیازی مولانا مختار مظاہری کے علاوہ جناب نصیرالدین وسیم احمد خان عنایت علی افروز افضل الدین مولانااسماعیل عارفی ودیگر نے شرکت کی