سابقہ صدرنشین منڈل پریشد میڈپلی اتم۔نرساگوڈ کی دوران علاج موت

Uncategorized بین الریاستی تازہ خبر

کورٹلہ:16/اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

کورٹلہ شہر کے مادھاپور کالونی سے تعلق رکھنے والے سابقہ صدرنشین منڈل پریشد میڈپلی اتم۔نرساگوڈ کی کچھ دیر قبل کریم نگر شہر مستقر کے دواخانہ میں دوران علاج موت واقع ہوگئی۔

عوامی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کی بناء پر انہیں کریم نگر کے دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا کہ آج اچانک انکی موت واقع ہوگئی۔

وہ میڈپلی منڈل کے موضع بھیماورم کے متوطن تھے۔چند سال قبل موضع سے کورٹلہ انہوں نے نقل مکانی کی اور شہر کے مادھاپور کالونی میں قیام پذیر ہوئے۔

متوفی اتم۔نرساگوڈ سابق میں میڈپلی منڈل پریشد کے صدرنشین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ا‌نکی موت پر کالونی کی عوام کے علاوہ میڈپلی منڈل کی عوام،سیاسی قائدین،عوامی نمائندوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔