جگتیال:21؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
منڈل پنچایت آفسیر محمد سلیم نے آج جگتیال کے راجیو گاندھی میانگو مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے آم کے خریدی مراکز میں ماسک کااستعمال نہ کرنے والے 15 افراد پر فی کس ایک ہزار روپئے جرمانہ جملہ 15000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سخت تاکید کی گئی ہے کہ عوام مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے ‘ انھوں نے کہاکہ
عوام مقامات کے علاوہ کاروباری ‘ تجارتی اداروں میں ماسک لازمی طور پر پہنا چاہیے۔ماسک کے استعمال سے کورونا کے پھیلنےسے روکا جاسکتا ہے
‘ میانگو منڈی میں کام کرنے والے تمام مزدورلازمی طور پر اپنے چہروں پر ماسک پہننے دیگر صورت جرمانہ عائد کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی بھی کی جائیگی

انھوں نے میانگو منڈی کے خریدی مراکز کے مالکان کو انتباہ دیا کہ اگر کوئی مزدورمنڈی میں بغیر ماسک کے کام کرتا ہوا پایا جا تا ہے تو آم کی منڈی کے خرید ی مرکز کے مالک کا کائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔
‘ انھوں نے ساتھ ہی ساتھ آم خریدی مراکز کے مالکان کو ہدایت دی کہ منڈی میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اوسڑکوں پر ادھر اُدھرکہیں بھی کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ ایک ہی وقت میں ڈمپنگ یارڈ میں پھینک دیں
اگر کسی کی جانب سے حکومتی احکامات ‘ کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی تو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر امبری پیٹ سرپنچ گڈیشیلہ گنگادھر‘ حسنا آباد سرپنچ منگنٹی گنگادھر‘ نائب سرپنچ دوما لتا‘ پنچایت سکریٹریز سریشا‘ نوین
اور پولیس کے عملہ نے شرکت کی۔
