حرم مکی میں نمازی کے سر پر فاختہ آ کر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل ہو گئی

تازہ خبر عالمی

نمازی کے رکوع اور سجدے میں جانے کے باوجود یہ فاختہ 45 سیکنڈ تک سر پر بیٹھی رہی، شاندار منظر پر سب ’سبحان اللہ‘ پکار اُٹھے

مکہ مکرمہ(ایجنسیز)

مسجد الحرام میں ایک فاختہ کے نمازی کے سر پر بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہو گئی ہے۔ اس شاندار منظر کو وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کیمرے کے ذریعے محفوظ کر دیا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا ۔ جس کے بعد یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حرم مکی میں نماز پڑھنے والے ایک شخص کے سر پر فاختہ آ بیٹھی۔

اس منظر کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ نماز ی قیام میں تھا جب یہ فاختہ اس کے سر پر آ کر بیٹھی۔ اس کے بعد یہ نماز رکوع میں بھی گیا تو بھی فاختہ اپنی جگہ سے نہ ہلی۔ اور پھر سجدے میں جاتے وقت بھی وہ اپنے مقام سے پھڑپھڑا کر تھوڑا بہت ہلی مگر نمازی کے سجدے میں جانے کے بعد بھی سر پر ہی بیٹھی۔

اس ویڈیو کا دورانیہ 45 سیکنڈوں کا ہے۔

اس دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ کبوتر نے اس نمازی کے سر پر سے بالکل حرکت نہیں کی۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا اور اسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ اللہ کی قدرت ہے کہ نماز پڑھنے والے سے اس فاختہ کو کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔ ورنہ عام حالات میں یہ پرندے انسانوں سے پرے پرے ہی رہتے ہیں۔

کجا ان کے قریب آنا اور پھر سر پر بیٹھ جانایہ بہت حیران کن ہے۔ اور پھر نماز ی رکوع اور سجدے میں حرکت کے باوجود اس فاختہ کا حرکت نہ کرنا یہ سب اللہ کی نشانی ہی تو ہے۔

 

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ٹویٹر صارفین کی جانب سے بارہا شئیر بھی کیا گیاتھا۔

اس ویڈیو میں ایک کبوتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں سر جْھکا کر سجدہ ریز ہوتے دیکھا گیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں عازمین حج اور عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ مسجد الحرام کے سفید فرش پر کبوتر کے سجدہ ریز ہونے کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جس جس نے بھی دیکھا وہ ”سبحان اللہ” کہے بغیر نہ رہ سکا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے

و دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کبوتر کا اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے کا یہ منظر ایک مسلمان کے لیے روح پرور ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں گذشتہ برس پرندوں کے ہوا میں خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ پرندوں نے غول کی صورت میں خانہ کعبہ کا طواف اْس وقت کیا تھا جب عالمی وبا کورونا کے باعث سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور مطاف خالی رہتا تھا۔ پرندوں کی جانب سے خانہ کعبہ کے طواف کے اس روح پرور منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی