حیدرآباد:2مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کریڈٹ کارڈ پر آفر کے نام پر جھانسہ دیکر ایک شخص کے اکاو¿نٹ سے 98ہزار روپے کی رقم اڑا لینے کا واقعہ شہر کے جیڈی میٹلہ میں پیش آیا۔
بتایاگیا ہے کہ ایک خاتون نے کشور نامی ایک شخص کو فون کرتے ہوئے انہیں اس بات کا لالچ دیا کہ انکے کریڈٹ کارڈ پر آفر ہونے کی اطلاع دی جس پر کشور نے ابتداءمیں اس آفر کو لینے سے انکار کردیا

جس پر شاطر خاتون نے اس آفر کو کینسل کرنے کےلئے کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا ۔اس بات پریقین کرتے ہوئے کشور نے اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بشمول او ٹی پی دے دیا۔
کچھ دیر بعد کشور کے بینک کھاتہ سے 98ہزار روپے کی رقم غائب ہوگئی۔کشور کی شکایت پر پولیس سائبر کرائم نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے