اخبارات والکٹرانک میڈیا نے عوام کی ڈھارس بندھائی

بین الریاستی

حیدرآباد:27ڈسمبر
زین نیوز
حیدرآبادپرنٹ میڈیا ایوارڈس 2020 اورپیوپلس وائس ایوارڈس 2020 کی جانب سے ووڈ برج ہوٹل لکٹری کا پل میں صحافیوں ‘ سماجی وفلاحی تنظیموں سے وابستہ کارکنوں ‘ ماہرتعلیم اورحیدرآباد میں حالیہ سیلاب کے ضمن جن جن افراد نے اپنا تعاون کیا ہے ۔ اُن کی خدمات کومدنظررکھتے ہوئے مومنٹو ‘ توصیف نامہ اورایوارڈس سے نوازاگیا اوراُن کی گلپوشی وشال پوشی بھی کی گئی ۔اس موقع پر شہرحیدرآباد میں کویڈ کی وبااورسیلاب سے متاثرہوئے ہیں اوراس سے جواموات بھی ہوئی ہے ان کے حق میں دعائے مغفرت اوردومنٹ کی خاموشی منائی گئی۔اس موقع پرجناب منان خان انجینئرنے خصوصی طورپردعوت دی ۔جن میں ایم ایم آرپراپرنٹیزڈیولیپرس جناب سیف اللہ خان ‘ اسٹوریہ راسٹورینٹ مسٹرفتح عفان ٹی آرایس لیڈرکے علاوہ نواب ارشدعلی خان رکن تلنگانہ میناریٹی کمیشن ‘ مسٹرایم کے بدرالدین (اپل )حلقہ انچارج ٹی آرایس ‘ جناب مشتاق حسین پریوارگروپ آف ریسٹورنٹ ‘ جناب شیخ عرفان ٹی آرایس لیڈرمانک اسٹوریہ ریسٹورنٹ ‘ مسٹرمکرم علی صدیقی ایم ڈی ایم آرانفراسٹرکچر اوردوسروں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ جناب انورمحی الدین اسٹنٹ کمشنر کمٹی ‘ محترمہ شیواومینائی سماجی کارکن ‘ ڈاکٹرحمیدخلیل ‘ایم کے بدرالدین ‘ محسن القریش’ ڈاکٹرحمیدقدیر’ میربدرالدین ‘میرمحسن علی ‘ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری (رہنمائے دکن )’صحافی جناب محمدنصراللہ خان (دکن نیوز)’ جناب امجد اللہ خان ‘ صحافی جناب محمدشہبازگواہ ویکلی اورمیڈیا اخبارات کے نمائندوں کوایوارڈ ومومنٹوسے نوازا گیا۔ جناب منان خان انجینئرآرگنائیزپروگرام نے پروگرام کے مہمانان خصوصی اوراسپانسرس کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ سال 2020 عالمی اورملکی سطح پرآزمائش کادورلے کرآیا۔ جس کی وجہ سے متمول اورمتوسط افراد یہاں کے بے سہارا افراد بڑے بے تاب وپریشان ہوگئے جن کے لیے کھانے ‘ رہنے اورپینے کے لیے کپڑے میسرنہیں تھے۔ اس آزمائش سال میں جنہوں نے صبرواستقامت کے ساتھ ہرمصائب کوبرداشت کیا تواللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے راہیں ہموارکردی ۔ انہوں نے کہاکہ کویڈ اورسیلاب سے متاثرین میں ہر طرح سے سماجی سطحوں پرجوتعاون کیا ہے اس کوہمیشہ یادکیا جاتا رہے گا۔ جناب مشتاق حسین (پریوارگروپ ) نے کہاکہ حیدرآباددکن جوہمیشہ گنگاجمنا تہذیب کاگہوارہ مانا جاتا ہے اس آزمائش دورمیں یہاں کے دردمندحضرات نے جورول اداکیا اُس کوکسی قیمت پربھلایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد دکن جوہندومسلم سکھ عیسائی کاگہوارہا ہے ۔ اوریہاں حضورنظام نے جس طرح دل کھول کرامداد وتعاون ہرطبقات میں کیا ہے۔ اُس کی پرچھائیاں ابھی تک بیان کے دردمنددل میں باقی ہے۔ جومیصبت کے آنے پراپنا تعاون دراز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال 2021 ایک نیاپیغام وپیام لے کرآئے جس کااستقبال کرناچاہئے۔ جناب محمدشہباز(گواہ ) نے کہاکہ اخبارات کی اہمیت وافادیت ہروقت باقی وبرقراررہے گی۔کوویڈکی زدمیں آکرنئے نئے افواہیں پھیلائی گئی کہ اخبارات کاوجودختم ہوگا یہ زبردست وبھیانک افواہ ہے اس پرکبھی دھیان نہیں دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ پرنٹ اورالکٹرانک میڈیا کی رفتارمیں کسی قسم کی زرہ برابربھی تبدیلی نہیں آئے گی۔ محترمہ شیواوینائی جوکے ذریعہ مختلف مسائل کے حل اورعوام کوہرطرح سے ڈھارس بناتی رہتی ہے کہاکہ کوویڈ کے دوران انسانیت نے بہت سارے مسائل کوجھیلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی وفلاحی تنظیموں اوراخبارات والکٹرانک میڈیا نے عوام کی ڈاھارس بندھائی ۔ انہوں نے کہاکہ جوباء آتی ہے اُس پراتقات کاثبوت دیں توباء جلد ازجلد زائیل بھی ہوجاتی ہے۔ لیکن افواہیں کے بناکرونا کے مضراثرات کوسن سن کرعوام میں معذوری کی کیفیت پیداہوچکی تھی۔ ڈاکٹرحمیدقدیرنے کہاکہ کوویڈ سے جولوگ متاثر ہوئے اوراپنے قوت اداردی کاپختہ کرتے ہوئے اس بیماری سے ڈٹ کرمقابلہ کیا دراصل انہیں جیت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بیماری ہواگرصفائی وستھرائی کالحاظ نہ رکھیں اورسماجی دوری کواختیارنہ کریں تومسائل پیداہوتے رئینگے۔ جناب مکرم علی صدیقی نے کہاکہ پیوپلس وائس ایوارڈس 2020 اورحیدرآباد پرنٹ میڈیا 2020 قابل مبارکبادہیں۔ جنہوں نے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اورانہیں ایوارڈس سے نوازا ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق ایک وسیع میدان ہے جواس سے جڑجاتا ہے وہ دراصل دینا اور آخرت میں کامیابی اسے حاصل ہوکررہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زندگی ایک امانت ہے اورجوسال اللہ تعالیٰ دیا ہے اُس کواُس کی راہ میں خرچ کریں تواس میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پرڈاکٹرمختاراحمدفردین نے آل انڈیا اردوماس کمیونی کیشنل سوسائٹی فارپیس کی جانب سے صدرفائونڈیشن دکن بلاسٹرس لیٹریری سوسائٹی منان خان جاہ انجینئر کے کاوشوں کی ستائش کی گئی۔