کورونا ویکسن حلال یا حرام؟دارلعلوم دیوبندکی وضاحت

تازہ خبر قومی

زین نیوزڈسک
28؍ڈسمبردیوبند
مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ کووڈ19 کےسدباب کے لیے اور استعمال کیے جانےکے سلسلہ میں بیرون ممالک سےخبریں موصول ہورہی ہیں  ویکسین ہندوستان میں عمومی طور پر دستیاب نہیں ہے اور اس کے اجراءترکیبی کے سلسلہ میں بھی کوئی معتبر صراحت سامنے نہیں آئی اس لیے اس ویکسین کے خلاف کوئی  بیان یا فتوی دینا قبل از وقت ہے لیکن دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب کرتےہوئےکورناویکسن کا استعمال حرام ہونے سے متعلق ایک فرضی فتویٰ میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ کورناویکسن کی بابت جواز اور عدم جواز کا کوئی فتوی یا باضابطہ بیان دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری نہیں کیاگیاہے۔