رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا کی بروقت مدد سے حمل کی پیچیدگیوں کا شکار ماں اور بچہ دونوں محفوظ
حیدرآباد۔ 24؍ مئی
(زین نیوز)
دختر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ایک مرتبہ پھر انسانی ہمدری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشی تنگدستی کا شکار ایک خاندان کی بروقت مدد کرتے ہوئےان کا دل جیت لیا۔اس مرتبہ کویتا نے حمل کی پیچیدگیوں کا شکار ایک خاتون کی نہ صرف بروقت ہسپتال میں داخلہ میں مدد کی بلکہ اس کی ڈیلیوری کےتمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے کوسگی میونسپالٹی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جیوتی بائی جو 9ماہ کی حاملہ تھی اور ڈیلیوری کی تاریخ سے چند دن پہلے ہی درد زہ میں مبتلا ہوگئی اور اسے فوری ہسپتال سے رجوع ہونے کی ضرورت تھی۔ مقامی ڈاکٹرس نے جیوتی کے کم بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدگیوں کےسبب اسے فوری ہسپتال میں شریک کروانے کا مشورہ دیا۔
جیوتی کا شوہر راجو نائک جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے اور لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ ایک سال سے معاشی تنگدستی کا شکار ہے اپنی بیوی کے زچگی کے اخراجات برداشت کرنے کا متحمل نہیں تھا۔ اس بات کا علم ہونےپر مقامی کچھ ہمدردوں نے کراؤڈ فنڈنگ کرتے ہوئے رقم جمع کرنے کی کوشش کی لیکن یہ رقم جیوتی بائی کے آپریشن کیلئے کافی نہیں تھی۔
دوسری طرف جیوتی بائی کی طبیعت نازک ہوتی جارہی تھی اور اس کے افراد خاندان جیوتی کی صحت کو لیکر تشویش کا شکار تھے۔ تاہم، سوشیل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ٹویٹر پر سومیا نامی ایک صارف نے جیوتی کے اس مسئلہ سے رکن کونسل کویتا کو ٹیگ کرتے ہوئے آگاہ کروایا۔
رکن کونسل کویتا نے فوری اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جیوتی کو فوری پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کروانے اور اس کے آپریشن کے تمام اخراجات پورے کرنے کا تیقن دیا۔
جیوتی کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں شریک کروایا گیا جہاں اس نے آج ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔ رکن کونسل کویتا نے بعد ازاں راجو اور جیوتی کے ہاں پہلے بچے کی آمد پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
رکن کونسل کے اس ہمدردانہ اقدام پر جیوتی کے شوہر راجو نائک او ر اس کے دیگر ارکان خاندان نےتہہ دل سےکویتا کا شکریہ ادا کیا اوران کے اس عمل سے متاثر ہوکر جویتی کے شوہر راجو نائیک نے حاملہ خواتین کیلئے اپنی کیاب سے مفت سرویس دینے کا فیصلہ کیا۔
رکھنے پر زور