اڈیشنل کلکٹر وہ انچارج ڈسٹرکٹ مینارئٹی ویلفیر آفیسرراجنا سرسلہ کا دیہانت

بین الریاستی تازہ خبر

راجنا سرسلہ:25؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے راجنا سرسلہ ضلع اڈیشنل کلکٹر وہ انچارج ڈسٹرکٹ مینارئٹی ویلفیر آفیسر آر انجانیلو کا حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانے میں علاج کے دوران آج دوپہر دیہانت ہوگیا ۔
آڈیشنل کلکٹر آرانجا نیلو کو گزشتہ دس دنوں سےنہ سازی طبیعت و سانس لینے کی تکلیف کی شکایت پر انکے افراد خاندان ے دواخانے سے رجوع کیا تھا ۔

 

یہ بھی پڑھیں  حکومتی دعووں کے باوجودآکسیجن سیلنڈرس اور بھروائی انتہائ مہنگی اور عوام کے لیے دشوار کن

 

آڈیشنل کلکٹر آر انجانیلو گزشتہ ایک سال کے زاید عرصہ سے سرسلہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اچانک انکی موت پر کلکٹر سرسلہ راجنا ضلع کرشنا بھاسکر و دیگراعلی عہداروں میں غم کا ماحول چھا گیا۔
ضلع انتظامیہ اور مختلف محکمہ جا ت کے عہدیداروں نےایڈیشنل کلکٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا