کیپ ٹاؤن
(زین نیوز)
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کوگرفتار کرلیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
عالمی ادارہ ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج
دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔
اسپتال Steve Biko Academic Hospital کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 يونيو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچےکی پیدائش کی تردید کی ہے۔