کڑپہ:19؍جون
(زین نیوز)
محبت سے انکار پر ایک جنونی نےطالبہ کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور خود کیڑے مار دوا پی کی اقدام خودکشی کی ۔ اس واقعہ س ہلچل سے مچ گئی یہ واقعہ پڑوسی آندھرا پردیش ریاست کے کڑپہ ضلع کے بد ویل منڈل میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بد ویل منڈ ل چنتالہ چیرو موضع سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سریشا منڈل مستقر پر واقع ایک ڈگری کالج میں فائنل ائیر کی طالبہ تھی ۔چنیا راج پلی موضع سے تعلق رکھنے والا چرن جس نے انٹر میڈیٹ کے بعد اپنی تعلیم ترک کردی تھی سریشا کوکالج کو آتا جاتے دیکھ پسند کرنے لگا اور محبت کرنے کے نام پر گذشتہ سال سے اسے ہراساں کررہا تھا
آج جب سریشا اپنے مکان کے قریب واقع کھیت میں جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ چرن وہاں پہنچا او راپنی محبت کے بارے میں سریشا کو بتایا اور اسے سے محبت کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ سریشا کی جانب سے انکار دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد برہم جنونی نے اپنے پاس موجود چاقو سے سریشا کا گلہ کاٹ دیا اور جسم پر دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ اور اپنے ساتھ لائی کیڑے مار دوا تھوڑی مقدار میں پی کر وہیں پڑا رہا ۔

سریشا کی چیخ و پکار سن کر موضع کی عوام جائے واردات پر پہنچ کر زخمی سریشا کو دواخانے منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ سریشا دواخانے منتقل کرنےسے پہلے ہی فوت ہوچکی تھی
یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی باکسر نکہت زرین کے حوصلہ اور عزم کی ستائش۔
موضع کی عوام نے چرن کی پٹائی کرنے کے بعد رورل پولیس کے حوالہ کردیا۔سریشا کے والدین کی شکایت پر بد ویلکی پولیس جائے واردات پر پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعش کو بغر ض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
جنونی چرن کے خلاف بد ویل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم چرن ، جو کڑپہ رمز میں زیر علاج ہے ، فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے
سریشا کے قتل کے بعد اسکے والدین کے علاوہ موضع کی عوام چرن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں وہیں چرن کے والدین بھی اس واقعہ سے حیران ہیں کہ انکا بیٹا ظالم نکلا ۔ انھوں نے بھی چرن کو سخت سے سخت سزا دینا کا مطالبہ کیا ہے
