جگتیال:26؍جون
(زین نیوز)
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھئی جائیگی کہ ضلع جگتیال کی مشہور و معروف شخصیت‘ شریف النفس‘ خوش اخلاق ہر دلعزیز“ شفیق مدرس‘ خادم القرآن‘ استاذالاساتذہ‘ جناب حافظ عبدالماجد صاحب المعروف نابینا حافظ صاحب‘ بعمر63سال آج صبح مختصر سی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
گذشتہ ایک ہفتہ قبل فالج کے عارضہ میں مبتلا ہوئے تھے جسکے بعد انھیں اویسی ہاسپٹل حیدرآبادمنتقل کیا گیا تھا جہاں پروہ وینٹی لیٹر پر تھے آ ج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
مرحو م موصوف فیض العلوم حیدرآباد سے فارغ التحصیل تھے وہیں پر کچھ سال خدمات انجام دینے کے بعد شہر جگتیال کے جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیا ل میں بحیثیت صدر مدرس خدمات انجام دیں آپ کے سینکڑوں طلباء ہیں نہ صرف جگتیال‘ کورٹلہ‘ مٹ پلی‘ بلکہ حیدرآباد‘ کرنول‘ آندھرا پردیش میں بھی شاگر د ہہیں۔۔ آپ مدرسہ مظاہرہ العلوم کوٹلہ کے ناظم بھی تھے
جن کی خدمات کو قو م بہت زیادہ سرہاتی ہے‘ جید حفاظ آپ کے شاگرد ہیں‘ زندگی بھرآپ نے قرآن کی خدمت کی ہیں۔آپ کے لائق فرزندوں میں سے بڑے فرزند مفتی عبدالمعبود قاسمی صاحب رحمہ اللہ قابل ذکر ہیں
مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے فرزند حافظ عبدالمعید 9010786011 سے رابط پیدا کرسکتے ہیں۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان‘ حافظ عبدالمعید‘ حافظ عبدالودود شامل ہیں ۔