وقف جائیدادں اللہ کی امانت۔ وقف جائیدادوں کا تحفظ اولین ترجیح

بین الریاستی تازہ خبر

رکن وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی۔عرفان ایڈوکیٹ
جگتیال:27؍جون
(زین نیوز)
وقف جائیدادں اللہ کی امانت ہیں وقف جائیدادوں کے تحفظ اور بحالی کے لئے حتیٰ المکان کوشش کروں گا ۔ ان خیالا ت محمد عرفا ن ایڈوکیٹ نے کیا۔حکومت کی جانب سے  جگتیال ڈسٹرکٹ وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کے رکن نامزد کیے جانے پر انھوں نےآج رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ڈاکٹر ایم سنجے کمار سے کیمپ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکرکیا۔

حکومت تلنگانہ کی جانب وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل د ی گئی ہے جس کے چیئر مین معزز ضلع مجسٹریٹ و ضلع کلکٹر جی روی ہیں جبکہ اراکین(ممبرس) میں ضلع یس پی جگتیال مسز سندھو شرما‘ایڈیشنل کلکٹر مجلس مقامی ڈی ارونا سری ارڈی اوجگتیال آرڈی مادھوری‘ ماروتی پرساد میونسپل کمشنر‘ ڈی وردھا راجن ضلع عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود‘ وینکٹ ریڈی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایس اینڈایل آر‘ یوریویندر ڈسٹرکٹ رجسٹرار‘ محمد عرفان سینئرمسلم ایڈوکیٹ سید یوسف این جی او‘ نازیہ بیگم شامل ہیں ۔

اس موقع پر محمد عرفان ایڈوکیٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقف جائیدادں اللہ کی امانت ہیں وقف جائیدادوں کے تحفظ اور بحالی کے لئے حتیٰ المکان کوشش کروں گا۔ وقف جائیدادوں کا  تحفظ  میری اولین ترجیح ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے زیر قیادت حکومت تلنگانہ وقف جائیدادوں پر غیرمجاز قبضے برخواست کروانے اور وقف جائیدادوں کے تنازعات کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ کوشش کررہی ہے‘ اسی کے پیش نظر اضلاع میں وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لارہی ہے ۔

محمدعرفان نے کہاکہ ضلع جگتیال و اطراف و اکناف کی وقف جائیدادیں ناجائز قبضوں کا شکار ہوگئی ہیں انکی برخواستگی کے اقدامات کیے جائینگےاور وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔رکن وقف پروٹیکشن اینڈ کو آرڈنیشن کمیٹی جگتیال نامزد کیے جانے پر ریاستی وزیر سماجی بہبود مسٹر کپولہ ایشور‘ ایم ایل سی نظام آباد محترمہ کے کویتا‘ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگرراؤ سے کا بھی شکریہ ادا کیا

اس موقع پر صدر اقلیتی سیل جگتیا ل محمد عبدالقادر مجاہدخواجہ لیاقت علی محسن‘ سابق ڈائرکٹر زرعی مارکٹ کمیٹی‘ ‘ بار اسوسی ایشن پریسڈنٹ ٹی سریندر‘ سکریٹری بار اسوسی ایشن جگتیال کے چندرا موہن ‘ وکلا برادری سائیلہ مرلی‘ اوم پرکاش‘ جے مالکاارجن‘ محمد عبدالعلیم ‘ جی ماروتی‘ اررا نرسیا‘ پی سرنیواس‘ محمد ابراہیم فارماسسٹ ‘ محمد اظہر الدین‘ این این ٹریڈرس‘موجودتھے۔

محمد عرفان ایڈوکیٹ وقف پروٹیشکن اینڈ کو آرڈنیشن کمیٹی جگتیال نامزد کیے جانے پر محمد عبدالواہاب شکیل موظف محکمہ جنگلات ‘ سید صادق علی صابری کوآپشن ممبر زیڈپی عادل آباد‘محمد سعید الدین سعید موظف لکچررمقیم شارجہ’ محمد رضوان انجینئر‘ محمد عبدالرؤف شاہدحال مقیم سعودی‘ محمد احسان سیول انجینئر‘ سید مطیب علی صدر مدرس‘ محمد عمید اللہ بیگ‘سینئر اسسٹنٹ آراینڈ بی ڈپارٹمنٹ‘ محمد افروز علی مقیم کویت ‘محمد نذیر الدین سعید مقیم شارجہ، خواجہ نصیر الدین فرید مقیم شارجہ، محمد شوکت علی جرنلسٹ‘ میر کاظم علی صدر ملت اسلامیہ ‘ جگتیال‘ محمد محمود علی افسر سپرینٹنڈنٹ ڈی ایم ڈبلیوجگتیال‘ محمد معز الدین موظف اکسائزڈپارنمنٹ‘ شیخ نسیم احمد مدرس‘محمدریاض الدین شاکر‘ اصغر محمد خان‘ حافظ سید شمس الدین جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماٗء جگتیال ‘سید عقیل صدر مسجد رحمانیہ‘ مولانا شیخ خلیل احمد قاسمی‘ محمد ندیم میڈیکل اینڈ ڈپارٹمنٹ‘ محمد صابر سیول انجینئر‘محمد عبدالمقیم مدرس‘ راشد عبداللہ اونر نیشنل گیسٹ ہاوز‘ محمد رضی الرحمن بزنس مین‘ محمد فاروق علی امتیاز ‘ روبی فنکشن ہال‘ محمد قمر‘ محمد نعیم الدین کانسٹبل ‘ ڈاکٹر ایوب ‘ اور دیگر نے مبارکباد دی