حیدرآباد۔ 31؍ڈسمبر
زین نیوز ڈسک
شوہر نے اپنی بیوی کو آن لائن فروخت کیلئے اس کی فوٹو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے یہ پیش کش بھی کی کہ ایک گھنٹہ کیلئے وہ اس کو کرایہ پر بھیجنے تیار ہے۔ اس غیر سماجی حرکت کا پتہ چلتے ہی بیوی گھبرانے لگی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں پیش آیا۔ 23 اگست کو تروپتی کے ریونت نامی شخص نے اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک جواں سال لڑکی سے بنگلورجاکر شادی کر لی ان کی اس شادی کو سرپرستوں نے قبول کرنے سے انکار کیا۔ شادی کے چند دنوں بعد اس نے اپنی اہلیہ کو مزیدجہیزاذیتیں دینا شروع کیا۔ جس سے تنگ آکر بیوی نے اپنے آبائی وطن چلی گئی۔ شوہر کے خلاف بیوی کی شکایت کو پولیس نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میاں و بیوی میں نا اتفاقی بڑھتی گئی ۔ جس پر شوہر میں انتقامی جذبہ پیدا ہوا ۔اس نے کسی نہ کسی طریقہ سے اپنی بیوی سے چھٹکارا پانے اور اس کو سماج میں بدنام کرنے کے مقصد سے آن لائین پر بیوی کی تصاویرکوپوسٹ کرنے لگا جس کودیکھ کر بیوی حیران و پریشا ہوگئی۔ اس کی اطلاع کے عام ہوتے ہی ریونت اور اس کے خاندانی افراد گھر سے فرار ہوگئے ۔بیوی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے رتحقیقات کا آغاز کردیا۔
