حیدرآباد :
زین نیوز ڈسک
تلگوو تمل فلموں کے معروف کامیڈین نرسنگ یادو آج فوت ہوگئے وہ گذشتہ کئی دنوں سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور سوماجی گوڈا حیدرآباد کے ایک کاپوریٹ دواخانے میں زیر علاج تھے۔ڈاکٹروں نے بتایاکہ آج شام انکی موت واقع ہوگئی۔نرسنگ یادو کی موت پر کئی مشہور شخصیات نے اپنے گہرے دکھ وصدمہ کااظہار کیا۔نرسنگ 26 جنوری 1968 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ تلگو فلموں کے ساتھ ساتھ تامل فلموں میں بھی انہوں کام کیا-300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اگرچہ انھوں نے فلموں میں ویلن کا کردار اداکیا لیکن اپنے مزاحیہ کرداروں کےذریعہ خوب نام کمایا۔ ایکٹنگ کے ذریعہ اور کامیڈی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا تھا
انہوں نے ہر کردارحقیقی رنگ بھرا اور ناظرین کو اپنی اداکاری سے خوب ہنسایا
