حیدرآباد:10؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے نارائن پیٹ ضلع میں آج اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ریاستی وزیر انفارمشین ٹکنالوجی و بلدیات مسٹر کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پربی جے پی اور ا ے بی وی پی کے کارکنوں نے‘ ملازمتوں پر بھرتی اور نوٹیفکیشکن کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے قافلہ کو روکتےہوئے احتجاج منظم کیا

واضح رہے کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر آج صبح نارائن پیٹ میں دواخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ بی جے پی و اے بی وی پی کے کارکنوں نے اچانک وزیر قافلہ کو روک لیا او نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سےصورتحال اچانک کشیدہ ہوگئی
جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور تناؤ کی صورتحال اختیار کر گئی اور پولیس کو حالات کو قابو میں لانے کے لئے اے بی وی پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے انھیں منتشر کردیا۔پولیس نے بی جے پی او اے بی وی پی کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

بعدازاں ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی آر نےنارائن پیٹ میں اسپتال میں بچوں کے لئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا اور مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح انجام دیا۔۔ اس موقع پر وزیر سری نواس گوڑا ، ایم ایل اے راجندر ریڈی ، کلکٹر ہری چندانا اور دیگرقائدین اور عہدیدار موجود تھے۔