سدی پیٹ میں منعقدہ جلسہ تقسیم میت فریزرس برائے دہی علاقہ جات و تہنیتی تقریب
سدی پیٹ: 19؍جولائی
(زین نیوز)
مسجد مندر تعمیر کروانے کے ساتھ ساتھ کسی میت کے کفن دفن کے دیگر انتظامات کا کرنا گویا حقیقی نیکی اور جذبہ انسانیت ہے۔ آج ضرورت غریبوں کی امداد کرنا انکے سکھ دکھ میں شامل رہنا انہی لوگوں کا شیوہ ہے جنکے پاس قوم و ملت کا جذبہ اور رحم دل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے سہارا سوسائٹی فار سوشل سروسیس ایس ایس ایس ایس کے زیر اہتمام مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ میں منعقدہ جلسہ تقسیم میت فریزرس برائے دہی علاقہ جات و تہنیتی تقریب عطیہ دہندگان کیا گیا۔
جو کہ رکن قانون ساز کونسل فاروق حسین کی کاوشوں و جستجو کے سبب مسلم و غیر مسلم صاحب خیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کرتے ہوئے زائداز 26 فریزرس خریدے گئے۔ ان فریزر کو گجویل، دوباک، سدی پیٹ حلقہ جات کے دیہات میں جہاں اشد ضرورت ہو پہنچایا جائیگا۔
وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے اپنے خطاب میں ایم ایل سی فاروق حسین کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ روز اول سے ہی بلا مذہب و ملت خصوصیت کے ساتھ غریبوں اور ضرورتمندوں کی فلاح وبہبودی کیلئے اقدامات انجام دیتے ہیں۔ فاروق حسین کسی بھی کار خیر کو انجام دینا چاہتے ہیں تو انکے دوست و احباب اقرباء جو صاحب ثروت ہیں بلا چوں چراں تعاون دراز کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہر نیا منفرد کام کا افتتاح پہلے شہر سدی پیٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جیسے آخری سفر کی گاڑی ہو یا میت فریزرس کی تقسیم وغیرہ اب اسطرح کا عمل ریاست بھر میں نافذ ہوگا۔ قبل ازیں یم ایل سی فاروق حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منڈل جات میں مقیم غریب و محتاج جنکے پاس مالیہ کی کمی کے باعث پریشان کن حالات سے دوچار رہتے ہیں حتی کہ انکے گھر کسی کی موت واقع ہوجائے تو کفن دفن کیلئے بھی پیسہ میسر نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے دیہاتوں کا احاطہ کرتے ہوئے اگر انکی ممکنہ امداد کی جائے تو انسان ہونے کا حقیقی فرض ادا ہوجائیگا۔
انھوں نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فریزرس عطیہ دہندگان کے تعاون سے اصل دام سے بھی کم قیمت میں خریدے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گھر کا یا خاندان کا کوئی نہ کوئی اہم فرد بیرونی ممالک میں برسرروزگار رہتا ہے۔ اسکے آخری دیدار کیلئے میت کی بو پھیلنے سے محفوظ رکھنا دشوار کن مرحلہ ہوتا ہے گر فریزر میں محفوظ کردیا جائے تو میت کی بو پھیلنے کے خدشات نہیں رہتے ہیں۔
اس موقع پر فاروق حسین نے تمام شرکاء کا ڈونرس کا بلخصوص وزیر خزانہ ٹی ہریش ہریش راو کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کواقلیتی قائد خلیل الرحمٰن، شیخ احمد ایاز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ بہترین کار خیر عمل کو سراہا ہے جوکہ انہوں نے بھی زائداز 5 فریزرس عنایت کئے۔
اس تقسیم پروگرام میں مارکٹ کمیٹی چیرمین پالا سائی رام، سابق صدر نشین بلدیہ راج نرسو، رکن بلدیہ وارڈ ہذا فاطمہ بیگم، صدر میوا فخر الدین، صدر ملت اسلامیہ عبد القادر، اراکین بلدیہ عبد المعز، ارشد،صدر تنظیم المساجد آعظم علی جاوید، ابراہیم سلیم، سنئیر ٹی آر ایس قائد وحید خاں آصف، فرید، و دیگر موجود تھے۔
واضح رہیکہ اس تقسیم پروگرام میں ساہتیہ ٹرسٹ حیدرآباد کے وحید قریشی نے رکن قانون ساز کونسل کی ہدایت پر مذکورہ حلقہ جات کے منڈلس کیلئے 600 کفن کٹس عنایت کئے جسکی مالیت تقریبا 8 لاکھ ہے۔ اس موقع پر ہریش راو نے سوسائیٹی کی بھرپور ستائش کی بعدازاں ہریش راو کے ہاتھوں ایم ایل سی کے ہمراہ تمام معاونین کی گلپوشی و شالپوشی کی گئی
