خاتون تحصیلدار رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:23؍جولائی
(زین نیوز)
محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی ) کے عہدیداروں نے گذشتہ شام جۓشنکر بھوپالا پلی ضلع کے کاٹارام تحصیلدارکو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ و ہ ایک درخواست گذار سے دولاکھ روپئےرشو ت اراضی کا آ ن لائن اندراج اور پٹہ کی دارپاس بک کی اجرائی کے عوض حاصل کررہی تھیں
جس کو اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھاکر پکڑلیااور اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے کتہ پلی موضع سے تعلق رکھنے والے ایتے ہری کرشنا نامی شخص سے اسی موضع کےسروے نمبر 3 میں زمین کادھرانی پورٹل میں اندراج اور پٹہ دارپاس بک کی اجرائ کے لئےدرخواست دی تھی جس کئے لئے تحصیلدار سنیتا نے دفتری کارروائی کو اس کے حق میں بتانے کے عوض پانچ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں❇️ موسلا دھاربارش سے محتاط رہیں  🔹 چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار

 

جس پر درخواست گذارہری کرشنا نے اے سی بی عہدیداروں سے اس کی شکایت کی تو ایک منصوبہ کوقطیعت دینے کے بعد تحصیلدارسنیتا کو اس وقت گرفتار کرلیاگیا جبکہ وہ گذشتہ شام ہری کرشنا سے رشوت لے رہی تھی۔

بعدازاں اے سی بی عہدیداروں نے خاطی عہدیدارکو اسپیشل جج برائے انسداد رشوت ستانی کے اجلاس پر پیش کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں