حیدرآباد:۔6؍ڈسمبر
(پریس نوٹ)
آئیٹا تلنگانہ کے ایک وفد محمد عبد المجیب صاحب ریاستی کنوینرESSC کی صدارت میں سید اصغر صاحب ریاستی کو کنوینر، شیخ عظمت صاحب ریجنل سکریٹری کے ساتھ ڈائرکٹر CEDM سے ملاقات کرتے ہوئے دسویں کے طلباء کو ہر سال دیے جانے والے مواد مضمون کے متعلق دریافت کیا
اس پر ڈائریکٹر صاحب نے بتایا کہ اس ضمن میں حکومت کی ہدایت آنے تک اساتذہ پہلے طلباء کو دیے گئے مواد کو حاصل کرتے ہوے استعمال کریں ۔ اور انھوں نے بتایا کہ دسویں کے طلباء کے لیے ریاست کے 32 سنٹرز میں خصوصی کلاسیس کا نظم سپٹمبر 2022 سے آغاز ہو چکا ہے ۔
اگر کوئی مدارس میں آغاز کرنا چاہتے ہوں تو اسکی درخواست دی جاسکتی ہے آنے والے سال سے ان مدارس میں بھی خصوصی کلاسیس کے آغاز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے طلباء اور اولیائے طلباء سے استفادہ کرنے کی گذارش کی ۔