نئی دہلی:۔4؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
بنگلہ دیش نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا ہے۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا چھوٹا ہدف دیا۔
جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ بھی زوال پذیر ہوئی تاہم آخری وکٹ کے لیے مہدی حسن معراج اور مستفیض الرحمان کی نصف سنچری شراکت نے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جبکہ حسین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔بنگلہ دیش نے کم اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 187 رنز کا ہدف دیا۔
کے ایل راہول نے 70 گیندوں میں 73 رنز بنا کر ٹیم کی شرمندگی کو بچایا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ بھی مکمل طور پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک وقت میچ مکمل طور پر ہندوستان کی گرفت میں تھا لیکن مستفیض الرّحمن اور مہدی حسن معراج نے آخری وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔
ہندوستان کے فیلڈرز نے شاردول ٹھاکر کے اوور میں فتح کے دو مواقع گنوا دئیے۔ مہندی حسن نے ایک گیند کو ہوا میں بلند کیا، لیکن کے ایل راہول کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔ اور دوسری گیند پر دوبارہ گیند ہوا میں تھی لیکن واشنگٹن سندر کو گیند نظر نہیں آئی اور وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ کپتان روہت شرما اس وقت کافی ناراض نظر آئے۔