شهر جگتیال میں آج عظیم الشان جلسه مظاهره قرأت
جگتیال :۔15؍فروری
(راست)
جنرل سیکریٹری جمعیۃ القراء جگتیال حافظ سید شمس الدین تبریز کی اطلاع کے بموجب یہ ہے کہ تمام ضلع جگتیال کے مسلمانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر جگتیال میں 15 فروری 2025ء بروز ہفتہ بعدنمازعشاء، بمقام: احاطہ جامع مسجد جگتیال میں پہلی بار جمعية القراء تلنگانہ و آندھرا
کےزیر اہتمام عظیم الشان جلسه مظاهرة قرأت بعنوان: علم تجوید وقرأت کی اہمیت وضرورت‘زیر سرپرستی حافظ شیخ سرور استاذالاساتذہ‘ ناظم جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال‘ زیر صدارت حضرت مولانا سیدعبدالباری ریاستی صدر جمعیۃ القراء آندھرا و تلنگانہ منعقد کیا گیا ہے،
جس میں تلنگانہ و آندھرا کے دیگر اکابرین کے علاوہ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے بہترین خوش الحان قاری القرآن‘مہمانِ اسْمَاء قراء كرامحضرت مولانا قاری اسحاق ‘ بھڑ کود را مدظله ‘استاد قرآت جامع
اسلامیہ تعلیم ادین ڈا بھیل گجرا ت ‘حضرت مولانا قاری عبد الرحیم دیوله ‘استاذ قرات جامع اسلامی تعلیم الدین ڈابھیل گجرات حضرت ‘مولانا قاری ابوبکر ‘ مدظلہ استاد قرأت جامعہ اصلاح البنات سملک گجرا ت ‘حضرت قاری انعام الرحمن مومن ا ٔستاذ قرات مد سنابل الدعوه پوه ‘حضرت مولانا قاری سعید احمد کا وی تشریف لا رہےیں۔
جس کا مقصد امت میں قرآن کریم کو با تجوید، قرأت اور خوش الحانی کے ساتھ پڑھنے کا مزاج پیدا کرنا ہے، کیونکہ ہمارے علاقوں میں اس کی شدید کمی محسوس کی جاتی ہے۔یہ کوشش نہ صرف قرآن کی صحیح تلاوت کو عام کرے گی بلکہ لوگوں کو قرآن کی حقیقی روح سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنے گی۔ہماری نسل نو کو یہ شعور دیا جائے کہ قرآن کی تلاوت محض الفاظ کی ادائیگی نہیں، بلکہ اس میں حسن، ادب اور دل کی حاضری ضروری ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ تجوید کے قواعد کو سیکھنا فرضِ کفایہ ہے، تاکہ قرآن کی تلاوت میں غلطیوں سے بچا جا سکے،یہ تحریک صرف تلاوت تک محدود نہ ہو، بلکہ لوگوں میں قرآن سے محبت، اس پر غور و فکر اور اس کے پیغام کو سمجھنے کا جذبہ بھی بیدار کرے۔
جب ہمارے معاشرے میں قرآن کو تجوید و قرأت کے ساتھ پڑھنے کا مزاج عام ہوگا تو گھروں میں سکون، دلوں میں نور، اور کردار میں پاکیزگی پیدا ہوگی۔یہی وہ راستہ ہے جس سے ہم اپنی نسلوں کو قرآن کا سچا عاشق اور حامل بنا سکتے ہیں اور اس عظیم مشن کو آگے بڑھا سکتے ہیں اس موقع پر حضرت مولانا و قاری مفتی سعید اکبر ‘امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد و صدر تحفظ ختم نبوت نظام آباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔
جلسہ کی نظام قاری مفتی محمد غیاث محی الدین ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ القراءانجام دینگے۔خصوصی مدعوئین میں حضرت حافظ محمدوسیم الدین معتمد جمعیہ الحفاظ کریم نگراور متحدہ ضلع کے معزز علمائے کرام شامل ہیں جمعية القراء شاخ جگتیال کے ذمہ داران نے تمام اہل ایمان سے اس مقدس اجلاس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
مفتی محمد خلیل الدین الحسن ، حافظ انور صاحب، حافظ سید شمس الدین تبریز ‘ مولانا محمد ماجد ندوی آرگنائزینگ سکریٹری اور شہر جگتیال کے تمام معززعلماء و حفاظ سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔