اسکول و کالج کے طلباء ودیہاتوں کی عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات
گمبھیر اؤ پیٹ:۔27؍دسمبر
(زین نیوز)
مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے تحت ہونے والے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ 31 دسمبر بعد نماز عصر سے 1 جنوری بعد نماز مغرب تک مدرسہ انوار المدارس بابن صاحب پھاری نظام آباد میں ہوگا
اس سلسلہ میں جناب آصف علی سعادت صدر جمعیت علماء ہند منڈل گمبھیر آؤ پیٹ کی ہدایت پر ایک میٹنگ عمل میں آئی جسمیں اطراف کے ائمہ علماء و زمہ دران مساجد سے اس ایک روزہ تفہیم ورکشاپ میں منڈل کے تمام گاؤں سے کس طرح سے لوگوں کو جوڑ ا جائے خاص طور سے اسکول و کالج و میں پڑھنے والے نوجوانوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے
مجلس کا آغاز حافظ شمشاد صاحب کی تلاوت سے آغاز ہوا نعت رسول جناب محمد فرحان صاحب نے پیش کی اور اس ورکشاپ کی اہمیت و ضرورت پر بات قاری مجاہد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیت علماء منڈل گمبھیر آؤ پیٹ نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے
اس پر فتن دور میں شوشل میڈیا کے ذریعے مسلم نوجوان ان فتنوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں تو کبھی چوک چوراہوں پر ان فتنوں سے جڑے ہوئے افراد ہمارے ان بھولے بھالے نوجوانوں کے ایمان و عقائد خراب کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور یہ
بھولے بھالے نوجوان زیادہ معلوم نا ہونے کی وجہ سے اسکے شکار ہو جاتے ہیں اسلئے پورے منڈل میں محنت کرکے نوجوانوں کو اس ورکشاپ میں شامل کرانے کے لئے پوری محنت کی ضرورت ہے میٹنگ کا اختتام محمد امجد صاحب کی دعاء پر ہوئی آنے والے تمام احباب کا شکریہ جنرل سکریٹری جمعیت علماء گمبھیر آؤ پیٹ نے ادا کیا