مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ پوسٹر کی نندی پیٹ میں رسم اجرا ئی 

تازہ خبر تلنگانہ
نندی پیٹ :۔27؍دسمبر
(زین نیوز)
مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے تحت منعقدہ  ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے ضمن میںمجلس تحفظ ختم نبوت نندی پیٹ شاخ نظام آباد کی جانب سے اتوار کو فلاح دارین میں منعقدہ ایک اجلاس میں پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی
 اس موقع پر ذمہ داران نے نوجوانوں سے بڑی تعداد میں 31/ڈسمبر کی عصر سے یکم /جنوری 2023 کی شام تک ایک روزہ ورکشاپ بمقام ادارہ انوار المدارس بابن صاحب پہاڑی نظام آباد پہونچنے کی درخواست کی تاکہ ایمان سوز فتنوں سے واقفیت حاصل کرنے کی خواہش کی
 مزید کہاکہ اس پر فتن دور میں شوشل میڈیا کے ذریعے مسلم نوجوان ان فتنوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں تو کبھی چوک چوراہوں پر ان فتنوں سے جڑے ہوئے افراد ہمارے ان بھولے بھالے نوجوانوں کے ایمان و عقائد خراب کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں
 اور یہ بھولے بھالے نوجوان زیادہ معلوم نا ہونے کی وجہ سے اسکے شکار ہو جاتے ہیں اسلئے پورے منڈل میں محنت کرکے نوجوانوں کو اس ورکشاپ میں شامل کرانے کے لئے پوری محنت کی ضرورت ہے
اس پروگرام میں ختم نبوت کے صدر مفتی شیخ فیاض حسامی ، مولانا فیروز صاحب اور ولیج مسلم کمیٹی کے صدر احمد خان صاحب صدر مسجد شیخ جاوید ، منڈل مسلم کمیٹی بانی شیخ غوث صاحب ، حافظ عبدالرشید صدر جمعیۃ علماء ہند نے شرکت کی۔