Medak

پولیس ملازمت کی مصروفیات کے باوجود بیٹیوں کو ڈاکٹر بنانے والے باہمت باپ کو خراجِ تحسین

تازہ خبر تلنگانہ
پولیس ملازمت کی مصروفیات کے باوجود بیٹیوں کو ڈاکٹر بنانے والے باہمت باپ کو خراجِ تحسین 
ایم بی بی ایس مکمل کرنے والی دونوں بیٹیوں کی ضلع ایس پی کے ہاتھوں تہنیت 
میدک، 27/مئی
(زین نیوز)
محنت، قربانی اور عزمِ مسلسل کی ایک متاثرکن مثال میدک ضلع پولیس دفتر میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب منوہرآباد پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے پولیس ملازم محمد تاج الدین کی دو بیٹیوں ڈاکٹر سمیرا صحا تاج اور ڈاکٹر ثانیہ سہتاج کو ایم بی بی ایس مکمل کرنے پر تہنیت پیش کی گئی۔
ضلع ایس پی ڈی وی سرینواس راؤ نے دونوں بیٹیوں کو ضلع پولیس دفتر مدعو کرتے ہوئے شال پوشی اور تہنیت کے ذریعہ اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنا آسان ہے، مگر اُن خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے والدین کی قربانیاں غیر معمولی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمت مسلسل دباؤ، ذمہ داریوں اور خاندان سے دوری کا نام ہے، مگر ان تمام مشکلات کے باوجود محمد تاج الدین نے اپنی بیٹیوں کی تعلیم کو ترجیح دی اور انہیں ڈاکٹر بنانے کا خواب پورا کیا، جو ہر خاندان کیلئے ایک مثال ہے۔ضلع ایس پی نے کہا کہ چھوٹے سے گاؤں چیگونٹہ سے تعلق رکھنے والی دونوں بیٹیوں نے محدود وسائل کے باوجود مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے حیدرآباد جا کر سخت محنت سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی ماحول سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے یہ کامیابی ایک تحریک ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیرا سہتاج اور ڈاکٹر ثانیہ سہتاج جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے والد نے ہماری تعلیم کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔ ڈیوٹی کے دباؤ اور مسلسل مصروفیات کے باوجود انہوں نے کبھی ہماری حوصلہ شکنی نہیں کی۔ حیدرآباد سے میڈک تک رات دن سفر کرتے رہے مگر ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ “اگر آج سماج ہمیں ڈاکٹر کے طور پر عزت دے رہا ہے تو اس عزت کے اصل حقدار ہمارے والد ہیں، کیونکہ ہماری کامیابی کے پیچھے ان کی محنت اور قربانی شامل ہے۔اس تقریب میں آر آئی شائلینڈر، آر ایس آئی نریش، رائٹر شروَن اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھ