اردو یونیورسٹی میں ایم ٹیک پارٹ ٹائم میں داخلوں کا آغاز

تازہ خبر تلنگانہ
اردو یونیورسٹی میں ایم ٹیک پارٹ ٹائم میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد، یکم اگست
 (پریس نوٹ) 
ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ایم ٹیک پارٹ ٹائم میں داخلوں کے لیے درخواست طلب کی ہیں۔ بی ای اور بی ٹیک کامیاب امیدوار داخلے کے لیے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
 ایم ٹیک کا یہ کورس تین سال کے دورانیہ پر ہوگا، جس میں جملہ 30 نشستیں دستیاب ہیں اور اس کی فیس کا ڈھانچہ سیلف فینانسنگ موڈ میں ہوگا۔ کورس میں داخلہ کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اگست ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔
یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے انٹرویو کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔11 اگست کو سرٹیفکیٹ ویریفکیشن ہوگا۔ انٹرویو کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست 14 اگست کو جاری کی جائے گی۔ 18 اگست کو انٹرویو ہوگا۔ منتخب امیدواروں اور ویٹنگ لسٹ امیدواروں کی فہرست 19 اگست کو جاری کی جائے گی۔
 21 اور 22 اگست کو امیدوار اپنی فیس آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ کلاسس کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔