مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے
حیدرآباد، 7 اگست
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 20 اگست کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔
ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس سے حاصل کریں یا ویب سائٹ manuu.edu.in سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہےں۔
مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008428یا 9440692452 پر ربط کریں۔
