دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل نویسی۔عہدیداروں کی یکطرفہ کارروائی ۔ 

تازہ خبر تلنگانہ
دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل نویسی۔عہدیداروں کی یکطرفہ کارروائی ۔ 
 احکامات واپس لینے  آئیٹا تلنگانہ کا مطالبہ۔
حیدرآباد:۔6؍اپریل
ّ(زین نیوز)
کے صدر محمد یقین الدین نے پریس نوٹ میں عہدیداروں کی یکطرفہ کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عہدیداروں کا اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر نے کا اقدام یکسر غلط اور نا انصافی پر مبنی ہے۔
 ان کے اس اقدام سے اساتذہ برادری میں بہت سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں ۔ اصل خاطیوں کے بجائے اساتذہ کو برطرف کرنا کہاں کا انصاف ہو سکتاہے۔
 محمد یقین الدین نے عہدیداروں اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی برطرفی کے احکامات فوری واپس لے اور اصل خاطیوں کے خلاف کاروائی کرے ۔
 انھوں نے اس بات پر بھی ذور دیا کہ امتحانات کے مراکز پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات لازماً ہوں تاکہ بیرونی افراد کا آسانی سے مراکز میں داخلہ ممکن نہ ہو سکے ۔
 اساتذہ کی جلد بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انھوں ‌نے اساتذہ سے گذارش کی کہ امتحانات کے انعقاد میں حد درجہ احتیاط اور جوکسی برتیں۔
 اگر کوئی غیر متعلقہ افراد مراکز کے قریب بھی نظر آے تو فوری عہدیداروں اور سیکوریٹی اہلکاروں کو اطلاع دے کر بر وقت گرفتار کروائیں ۔
 انھوں نے کہا کہ آئیٹا کا ایک وفد وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کرے گا اور احکامات واپس لینے کے لیے دباؤ بناۓ گا۔ برطرفی کے احکامات کالعدم ہونے تک آئیٹا کا احتجاج جاری رہے  گا۔