جگتیال کے پرانے بس اسٹینڈچوراستہ پر احتجاجی مظاہرہ
جگتیال:۔4؍جنوری
(زین نیوز)
جگتیال ضلع مستقر پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کا عمل افراتفری کاشکار ہوگیا۔ حکام نے سب پہلے سے مکانات کو اقلیتوں میں تقسیم کیا، مختصر فہرست میں شامل استفادہ کنندگان میں سے جنہوں نے آن لائن درخواست دی تھی، ان میں سے چندکو مکان الاٹ کئے گئے۔
جس پر مکانات سے محروم افراد نے سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا جہاں ڈبل مکانات کی تقسیم شروع کی گئی چند اے افراد نے پرانے بس اسٹینڈ چوک کے سامنے احتجاج کیا ۔
پسماندہ طبقات اورعام زمرہ میں بھی حکام نے مکانات کی تقسیم کو یقینی بنانے کا تیقن دیا تاہم یہ پروگرام انتشار کا شکار ہوگیا جس پرعہدیداروں نے مکانات کی تقسیم ملتوی کردیا۔احتجاجیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی دیر سے بیٹھے ہیں اور لیکن تقریب کاالتوا کیا گیا۔
حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کے انتظامات کیے تھے۔رویندر ریڈی، بی جے پی و قائدین ونے متاثرین کی حمایت میں دھرنے میں حصہ لیا۔
جگتیال میں ڈبل بیڈروم مکانات کے لیے اس مہینے کی 8 تاریخ تک درخواست دیں۔
جگتیال اربن منڈل تحصیلدار عارف الدین نے ایک بیان میں کہا کہ شہری عوام کو چاہئے کہ وہ اس ماہ کی 8 تاریخ تک تلنگانہ حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والے ڈبل بیڈروم مکانات کے لئے درخواست دیں۔ جو لوگ بے گھر ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ می سیوا مراکز پر 8 جنوری تک تحصیلدار دفتر میں آن لائن درخواست دیں۔
