حیدرآباد:؍ 4 جنوری
(پریس نوٹ)
شعبہ فارسی و مرکز مطالعات وسط ایشیا، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں گذشتہ پیر ایران کی معروف اسکالر ڈاکٹر نرگس جابری نسب ، دانشگاہ اسلامی آزاد، واحد تہران، جنوب، جمہوریۂ اسلامی ایران کا توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے ”زبان وادبیات فارسی درہند“ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے فارسی زبان کے آغاز و ارتقاءاور ایران میں مختلف ادوار میں فارسی زبان وادبیات کی ترویج و گسترش اور عصر حاضر میں ہندو ایران کے ادبی رجحانات پر سیر حاصل بحث کی۔
اور شعبہ کے ریسرچ اسکالرس سے ان کے تحقیقی موضوعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور شعبہ کی تحقیقی سرگرمیوں کی ستائش کی۔
اس توسیعی لیکچر کی صدارت پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے کی۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ فارسی و مرکز مطالعات وسط ایشیاءنے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے لینگویجزنے استقبالیہ پیش کیا۔
ڈاکٹر قیصر احمد، اسوسیٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی ، صدر شعبہ اردو، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت، ڈاکٹر محمد رضوان، اسسٹنٹ پروفیسرکے علاوہ ریسرچ اسکالرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گزشتہ ہفتہ کردستان کی اسکالر ڈاکٹر مشفقیان نے شعبہ کا معائنہ کیااور شعبہ کی علمی وتحقیقی کارکردگی کی ستائش اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔
