آسام سی ایم ہمانتا بسوا کا متنازعہ بیان۔ کانگریس کا منہ توڑ جواب
راہول گاندھی نے ہمنتا بسوا سرما سے زیادہ اپنے پالتو کتے کو اہمیت دے کر بہتر پیغام دیا تھا : الکا لامبا
احمد آباد:۔23؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا شرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ ہمنتا بسوا نے کہا کہ راہول گاندھی اب صدام حسین کی طرح کیوں نظر آرہے ہیں؟
انہوں نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا موازنہ صدام حسین سے کیا۔ انہوں نے بڑھی ہوئی داڑھی والے کانگریس لیڈر کے نئے روپ پر طنز کیا۔
احمد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا۔کانگریس لیڈر کا چہرہ اب بدل گیا ہے اور وہ صدام حسین کی طرح لگ رہے ہیں۔ میں نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راہول گاندھی کے نئے روپ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
"राहुल गांधी आपका चेहरा ऐसा बनना चाहिए कि आप सद्दाम हुसैन जैसे ना दिखे"
◆ असम के CM @himantabiswa pic.twitter.com/n5vG3vcZ8k
— News24 (@news24tvchannel) November 23, 2022
آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کا کلچر ہندوستان کے قریب نہیں ہے۔ پارٹی کے رویہ سے واضح ہے کہ وہ ابھی تک ہندوستان کو نہیں سمجھ پائے ہیں۔ آفتاب شردھا کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیمانتا بسوا نے کہا کہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے حال ہی میں کہا تھا کہ آفتاب کا مطلب سورج ہے۔
میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آفتاب کا مطلب سورج نہیں ہے، نہ گجراتی میں، نہ آسامی میں، نہ سنسکرت میں۔ ہمنتا بسوا اسمبلی انتخابات سے پہلے گجرات میں بی جے پی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ وہ آئندہ ایم سی ڈی انتخابات کے لیے دہلی میں بھی تھے۔
کانگریس لیڈر الکا لامبا نے ہمنتا بسوا شرما کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھا ہےکہ راہول گاندھی نے ہمنتا بسوا سرما سے زیادہ اپنے کتے کو اہمیت دی۔وہ جو دیکھنا چارہے ہیں وہ نظر آئے گا
کانگریس نے یہ جواب دیا۔صدام حسین کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آسام کانگریس کے سربراہ بھوپین کمار بورا نے کہا کہ ہمانتا بسوا سرما صرف ایک ٹائٹل چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب وہ راہول گاندھی کا نام لیں۔ بورا نے کہا کہ ہمانتا بسوا سرما کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ کسی بھی سطح تک جا سکتے ہے۔ ہمیں پرواہ نہیں ہے۔
