مسلم طلباء پر لو جہاد کا الزام
سورت :۔24؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
گجرات میں سورت کے بھگوان مہاویر کالج میں 3 مسلم طلباء کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وی ایچ پی، بجرنگ دل کے کارکنوں
کے کارکنوں کے ایک ہجوم نے تین مسلم طلباء پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ کیا اور کہاکہ طلباء "لو جہاد” میں شامل ہیں۔
کے کارکنوں کے ایک ہجوم نے تین مسلم طلباء پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ کیا اور کہاکہ طلباء "لو جہاد” میں شامل ہیں۔
وی ایچ پی نے اس حملے کو شردھا والکر کے اس کے ساتھی کے بہیمانہ قتل سے جوڑا ہے اور اسے اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی قرار دیا ہے۔
وشو ہندو پریشد کے قومی خزانچی دنیش ناودیا کے مطابق وی ایچ پی کے کارکنوں کو اطلاع ملی تھی کہ کالج کے کئی مسلم طلباء ہندو لڑکیوں کو پھنسانے اور کچھ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کارکنوں نے کالج میں اسٹنگ آپریشن کیا اور ملزم طلباء کی نشاندہی کی اور ان کی پٹائی کی۔
A mob of VHP workers brutally assaulted three Muslim students at the campus of Bhagwan Mahaveer College in Gujarat's Surat claiming that the students are involved in "love-jihad". pic.twitter.com/rxSSgdXbKz
— Waquar Hasan (@WaqarHasan1231) November 23, 2022
میہول نائک پی آر او، مہاویر یونیورسٹی نے کہاہے کہ ‘یہ واقعہ ہمارے کیمپس کی سڑک پر پیش آیا۔ یہ واقعہ پیر کا ہے۔ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اگر وہ قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ نوجوان کا تعلق کالج سے ہے یا نہیں۔ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی۔ کارکنوں کو جانچ کے لیے مہاویر کالج بھیجا گیا، جہاں شکایت درست پائی گئی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
