تلنگانہ کے جگتیال میں گانے گا کر روزی کمانے والا اب یوٹیوب پر مقبول گلوکار بن گیا

تازہ خبر تلنگانہ دلچسپ؍معلوماتی خبرین
 تلنگانہ کے جگتیال میں گانے گا کر روزی کمانے والا اب یوٹیوب پر مقبول گلوکار بن گیا
جگتیال:۔7؍مئی
(زین نیوز)
 تھورپتی رویندر کو ایک گانے گا کر اپنے خاندان کے لئے روزی روٹی کمانے والے نوجوان کے طورپر جانا جاتا ہے وہ اپنی ماں کے ساتھ گانے گا کر روزی کماتے ہیں۔ لیکن اب وہ راتوں رات ایک مختلف انداز میں مقبول ہو گئے ہیں۔
 ان کی گلوکاری کی مہارت نے انہیں سوشل میڈیا پر کافی جانا پہچانا نام بنا دیا ہے، یہ سب ان کے گائے ہوئے گانے کے بعد ہوا ، جسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا ، رویندر کے گاے ہوئے ایک گانے کو صرف دو ہفتہ میں 45 لاکھ  مرتبہ دیکھا گیا۔
جگتیال ضلع کے میڈ پلی منڈل مستقر کا رہنے والا رویندر پیدائشی طور پر قوت بصارت سے محروم ہے۔ اس کا بھائی گنگادھر بھی بصارت سے محرومی کا شکار ہے۔ چونکہ خاندان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، اس لیے دونوں سڑکوں پر گانے گا کر روزی روٹی کا بندوبست کرلیتے ہیں۔
وہ جگتیال ضلع کے ملیال منڈل میں واقع کونڈہ گٹو مندر کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر فلمی گیت، بھکتی گیت اور لوک گیت گا کر عقیدت مندوں اور دوسرے لوگوں سے پیسہ حاصل کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں لوک گانے کے لیے مشہور گلوکارہ لاونیا نے رویندر کو تیلگو فلم بلگام کا ایک گانا گاتے ہوئے سنا۔ وہ کونڈاگٹو مندر کے قریب کنجرا ؍دف ( ایک فریم کا ڈرم) بجا کر ‘ایو راما راما بالی گانا گا رہا تھا ۔
اس کی گلوکاری سے متاثر ہو کر گلوکارہ لاونیا اسے حیدرآباد کے ایک ریکارڈنگ اسٹوڈیو لے گئیں اور اسے وہی گانا گانے کی ترغیب دی اور اسے ریکارڈ کروایا۔
بعد ازاں یہ گانا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردیا، اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ گانا مقبول ہو گیا ہے، یوٹیوب پر اس ویڈیو کو 13 دنوں میں 44 لاکھ اور 15 دنوں میں 4.5 ملین ویوز مل چکے ہیں۔اور102k لائیکس مل چکے ہیں
اب رویندر پر اعتماد ہے کہ موقع ملنے پر وہ مزید گانے گا سکتے ہیں، گنگادھر اور ان کی ماں نرسماں کے ساتھ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ نرسماں نے اپنے شوہر چنیا کی موت کے بعد یومیہ اجرت پر کام کر کے اپنے بچوں کی پرورش کی۔