کیرالہ میں کشتی الٹ گئی، 21 ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
کیرالہ میں کشتی الٹ گئی، 21 ہلاک
مہلوکین میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔بچاؤ آپریشن جاری۔
نئی دہلی :۔8؍مئی
(زین نیوزڈیسک)
کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں اتوار کو سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔، جبکہ کافی لوگ لاپتہ ہیں جس کی تلاش ہنوز جاری ہے
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کشتی میں 30 سے ​​زائد افراد سوار تھے۔ کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبدالرحمن نے مختلف ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر 20 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 4 افراد کو تشویشناک حالت میں کوٹکل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم، مقامی لوگوں کے مطابق، کشتی میں سوار افراد کی تعداد بہت زیادہ تھی اور اس میں کافی لائف جیکٹس نہیں تھیں۔ اس لیے ایسا واقعہ پیش آیا۔۔ پولیس نے بتایا کہ کشتی کے مالک کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشتی ساحل پر، بچاؤ آپریشن جاری۔یہ حادثہ اتوار کی شام تقریباً 7 بجے ملاپورم ضلع کے تانور علاقے میں تولاتھیرم ساحل کے قریب پیش آیا۔ کشتی کو ساحل پر لایا گیا ہے۔اتوار کی چھٹی کی وجہ سے ساحل سمندر پر سیاحوں کا ہجوم جمع تھا۔
ریجنل فائر رینج آفیسر شیجو کے کے نے بتایا کہ کشتی پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایسے میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر بچاؤ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پی ایم مودی نے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا- کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں لوگوں کی موت سے مجھے دکھ ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
کانگریس لیڈر اور وائناڈ کے سابق ایم پی راہول گاندھی نے بھی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔لواحقین کے ساتھ انہوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اعلان کیا کہ وہ آج جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے اور ملاپورم کے ضلع کلکٹر کو فوری طور پر ہنگامی ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تانور کے مقامی لوگوں کے ساتھ پولیس، فائربریگیڈ اور صحت کے عہدیدار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پیر کو یوم سوگ کے طور پر اعلان کیا گیا ہے اور متاثرین کے احترام کے طور پر تمام سرکاری تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
مہلوکین کا پوسٹ مارٹم صبح 6 بجے شروع ہوا،حادثے میں ہلاک ہونے والے 21 افراد میں سے 15 کی شناخت ہو گئی ہے۔مہلوکین میں صدیق کڈیل (41)،اس کے دو بچے فاطمہ مِنہا (12) فیضان (3)، جلسیہ جابرکُنومّل (40)، پرپنگڈی کے رہائشی سیتھلوی کے بچےصفلا (7)، حسنہ (18) اسی طرح افلاح (7)، شانتا پورم نواز کے بچے رزینہ، انشید (10)، پیرینتھلماننا کے رہنے والےصفرالدین (38)، شامنا (17)، ہادی فاطمہ (7)، مچِنگل نہاس کی بیٹی، پرم اور پننگڈی کونومل سراج کی بیٹی سارہ (9) شامل ہیں
مرنے والوں کے پوسٹ مارٹم کا عمل صبح 6 بجے سے شروع ہوا۔ وزیر وی عبدالرحمٰن نے بتایا ہے کہ کشتی الٹنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔