Zubair Alt News

مظفر نگر اسکول واقعہ: آلٹ نیوز کے محمد زبیر کے خلاف نابالغ کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف آئی آر درج

تازہ خبر قومی
مظفر نگر اسکول واقعہ: آلٹ نیوز کے محمد زبیر کے خلاف نابالغ کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف آئی آر درج
مجھے نشانہ بنایا گیا۔محمد زبیر
نئی دہلی:۔28؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
مظفر نگر پولیس نے پیر کو حقائق کی جانچ (فیکٹ چیک) کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایک سات سالہ مسلم لڑکے کی شناخت ظاہر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جسے اس کے ہم جماعت نے اسکول کے استاد کی ہدایت پر تھپڑ مارا تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سنجیو سمن کے مطابقیہ کیس جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015 کی دفعہ 74 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
پیر کو وشنو دت نامی ایک شخص کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر زبیر کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 74 (بچوں کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ زبیر ان صحافیوں میں سے ایک تھا
جنہوں نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ تاہم بعد میں اس نے اسے حذف کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایسی تمام ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جنہوں نے بچوں کی شکلوں کو واضح کیا
ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زبیر نے میڈیا کو بتایاکہ مجھے پولیس کی طرف سے کوئی نوٹس یا کال موصول نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مجھے معلوم ہوا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
 میں ایف آئی آر چیک کر رہا تھا اور اس میں کوئی اور نام نہیں ہے۔ وہاں صرف میرا نام کیوں رکھا گیا؟ کئی میڈیا آؤٹ لیٹس تھے جنہوں نے مجھ سے پہلے اور بعد میں ویڈیو پوسٹ کی۔
میں نے بعد میں ویڈیو کو ہٹا دیا جب مجھے بتایا گیا کہ میں نابالغ کی شناخت ظاہر کر رہا ہوں۔ میرے ساتھ اس سے پہلے 2020 میں بھی ایسا ہوا ہے۔ مجھے نشانہ بنایا گیا… اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کسی کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔
خاتون ٹیچرجو کہ اسکول کی مالکہ بھی ہیں نے مبینہ طور پر لڑکے کے مذہب کا حوالہ دیا تھا اور دوسرے طالب علموں کو لڑکے کو "سخت” مارنے پر اکسایا تھا۔
ملزم کے خلاف اتر پردیش پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 323 (زخمی کرنا) اور 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔