Neeraj chopra world athletics javelin throw

 جیولین تھرو : نیرج چوپڑا نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی

تازہ خبر عالمی کھیل
 جیولین تھرو : نیرج چوپڑا نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی
پاکستان کے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا
نئی دہلی:۔28؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
ہندوستانی جیولین تھرو (برچھی پھینکنے) والے نیرج چوپڑا نے اتوار کی رات دیر گئےعالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میںمردوں کے جیولن تھرو میں طلائی تمغہ (گولڈ میڈیا) تاریخ رقم کی۔
 ٹورنامنٹ کے فائنل میں انہوں نے 88.17m کی اپنی بہترین کوشش سے گولڈ میڈل جیتا۔ چیمپئن شپ 19 سے 27 اگست تک ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں کھیلی گئی۔
25 سالہ نیرج عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال یوجین میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جسے اس بار انہوں نے سونے میں تبدیل کر دیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 87.82 میٹر کی بہترین کوشش کی۔ یہ چیمپئن شپ 1983 سے منعقد ہو رہی ہے۔ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یہ ہندوستان کا مجموعی طور پر تیسرا تمغہ ہے۔
فائنل ایونٹ میں ہندوستانی اسٹار نیرج کو اپنے پاکستانی حریف ارشد ندیم کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ارشد ندیم کبھی بھی نیرج سے آگے نہیں بڑھ سکا
چھٹی کوشش میں ہندوستان کے ڈی پی مانو نے 84.14 میٹر کا سب سے زیادہ اسکور کیا۔ وڈلیچ اور کشور جینا نے اس راؤنڈ میں فاؤل پھینکے تھے۔
 ارشد ندیم صرف 81.86 میٹر پھینک سکے اور انہیں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ نیرج چوپڑا نے 83.98 میٹر پھینکا لیکن دوسری کوشش میں ان کے 88.17 میٹر کے اسکور نے انہیں طلائی تمغہ دلایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے لے کر پوری کھیل کی دنیا تک، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ٹیلنٹڈ نیرج چوپڑانے اپنا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ اس کی لگن محنت، درستگی اور جذبہ اسے نہ صرف ایتھلیٹکس میں چیمپیئن بناتا ہے، بلکہ پوری کھیلوں کی دنیا میں عمدگی کی علامت بھی ہے۔
وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ‘نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر کیا ہے۔ ہندوستانی ایتھلیٹکس کے گولڈن بوائے نے بوڈاپیسٹ میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔
اس کے ساتھ وہ عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ انہوں نے مزید لکھاکہ ‘پورے ملک کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ یہ لمحہ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔