کتہ پلی میں ہونے والے جلسہ اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں جامع مسجد کتہ پلی میں اہم مشاورتی میٹنگ

تازہ خبر تلنگانہ
کاما ریڈی سے ذمہ داران جمعیت کی آمد و جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ 
سرسلہ:۔3؍فروری
(پریس نوٹ)
جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ کی جانب سے جلسہ اصلاح معاشرہ 15 فروری 2023 بروز بدھ صبح 10تا ظہر بمقام جامع مسجد کتاپلی منڈل گمبھیراؤ پیٹ زیرِ صدارت خادم ملت حضرت حافظ فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و آندھرا انشاء اللہ عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا،
جس میں صوبہ کے مایہ ناز علماء کرام بالخصوص محترم مولانا مفتی محمود زبیر صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وآندھرا) ومحترم مولانا فصیح الدین ندوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) حضرت
مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی و سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) و دیگر علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے
 نیز بحیثیت مدعوئین خصوصی جناب الحاج سید عظمت علی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاما ریڈی و حضرت مولانا نظر الحق قاسمی صاحب صدر جمعیت علماء منڈل کاما ریڈی و مولانا منظور صاحب مظاہری جنرل سکریٹری جمعیت علماء منڈل کاما ریڈی شرکت فرمائیں گے
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کیجاتی ہے۔ میٹنگ میں شامل قابل ذکر نام مسجد کے صدر غوث الدین،اعظم،سبحان،ڈاکٹر سعداللہ،سکندر، جہانگیر،امام بھائی،خواجہ،حسین،اعظم،و دیگر زمہ دران حضرات موجود رہے
 الداعیان قاری مجاہد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیت علماء منڈل گمبھیر آؤ پیٹ و اراکین جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ
استقبالیہ : مسلمانان کتاپلی                      
  مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 8247710505______9966616960