جگتیال میں نوجوان کا بہیمانہ قتل، نعش کنال سے برآمد
جگتیال:۔15؍ستمبر
(زین نیوز)
جگتیال رورل منڈل کے پولاس۔گلہ پیٹ بائی پاس روڈ کے قریب ایک نوجوان کو بہیمانہ طور پر قتل کر کے اس کی نعش کو قریبی چھوٹی کنال میں پھینک دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جگتیال ٹاؤن کے ستاری پیٹ علاقہ کے رہنے والے ایم۔ نعیم الدین( نعیمہ) (43) کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے آٹو ڈرائیور تھے
اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ رات تقریباً 12:30 بجے جگتیال کے پرانے بس اسٹینڈ سے دو مسافروں کو سوار کر کے اپنی پان شاپ کے سامنے سے دھرم پوری کی سمت جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔مقتول کے بھائی اسحاق نے پولیس کو بیان دیا کہ نعیم الدین کو آخری بار انہی مسافروں کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ واپس گھر نہیں لوٹے۔
شبہ ہے کہ انہی افراد نے موقع دیکھ کر ان پر حملہ کیا اور قتل کے بعد نعش کو قریبی نہر میں پھینک دیا۔پرانی مخاصمت و دشمنی بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔ پولیس مختلف گوشوں سے تحقیقات کررہی ہے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا ء کے حوالہ کردیا گیا
واقعہ کے سلسلے میں مقتول کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اس المناک واقعہ نے جگتیال ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں خوف و سنسنی پھیلا دی ہے۔