ایک طرف باپ کی موت، دوسری طرف بیٹے کی پیدائش
حیدرآباد:۔14/جولائی
(زین نیوزبیورو)
ونپرتی ضلع کے سری رنگا پورم منڈل کے شیر پلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک طرف مریض کی بیماری سے موت ہو گئی تو دوسری طرف پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال میں داخل اس کی بیوی نے بچے کو جنم دیا۔ باپ کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر بیٹا پیدا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شیرپلی کا راج شیکھر بی آر ایس پارٹی کے لیڈر ہے۔
اس کی بیوی سنیتا اس گاؤں کی سرپنچ ہے۔ شادی کے کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اس کی وجہ سے جوڑے نے اذیت محسوس کی۔ سب کچھ ہونے کے باوجود اولاد نہ ہونے کے درد نے انہیں افسردہ کر دیاتھا۔
آخر کار، 16 سال بعد، سنیتا حاملہ ہوئیں اور خاندان خوشی سے بھر گیا۔چونکہ سنیتا ایک ماہ کی تھی اس جوڑے نے اپنے اور بچے کے مستقبل کے بارے میں بہت سے خواب دیکھے تھے۔مگر ایک سانحہ نے ان کی خوشگوار زندگی اجاڑکر رکھ دیا۔
راج شیکھر بیمارہو کر حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں شریک ہوا ٹسٹوں کے دوران ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں وہ وہیں رہ کر علاج کروارہا تھا۔
اس دوران سنیتا کو دردزہ کی وجہ سے کولہاپور کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ راج شیکھر کی حالت خراب ہوئی اور وہ منگل کو رات تقریباً 10 بجے انتقال کر گیا۔دوسری جانب سنیتا نے چہارشنبہ کی صبح ایک بچے کو جنم دیا۔ گھر والوں نے سنیتا کو یہ نہیں بتایا کہ اس کے شوہر کی موت ہوئی ہے۔
راج شیکھر کی نعش کو حیدرآباد سے گاؤں منتقل کیا گیا اور اس کی بیوی کو اطلاع دئے بغیر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ سنیتا جسے نہیں معلوم کہ اس کے شوہر کی موت ہو گئی ہے بیٹے کی پیدائش کی خوشی سے مغلوب ہو گئی۔
وہ ہاسپٹل میں شوہر راج شیکھرکے آنے کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ اپنے نو زائدہ کو دیکھ سکے۔ بیوی کی اس بے صبری کو دیکھ کر ہر کوئی افسردگی کااظہارکررہاہے۔
