Raja Singh-N

راجہ سنگھ کی وزیر ہریش راؤ سے ملاقات‘بی آرایس میں شمولیت کی تردید

تازہ خبر تلنگانہ

راجہ سنگھ کی وزیر ہریش راؤ سے ملاقات‘بی آرایس میں شمولیت کی تردید

حیدرآباد :14جولائی
(زین نیوزبیورو)

بدنام زمانہ بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے گوشہ محل راجہ سنگھ نے وزیرفینانس و صحت ہریش راؤ سے ملاقات کی۔ انتخابات کے قریب اس ملاقات اہمیت دی جارہی ہے۔ بی جے پی نے راجہ سنگھ کو معطل کئے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے۔ لیکن پھر بھی بی جے پی نے ان پر لگائی گئی معطلی کو نہیں ہٹایا ہے۔

راجہ سنگھ چند عرصہ سے سخت ناراض ہیں کیونکہ الیکشن میں صرف چار ماہ رہ گئے ہیں اور ان کی معطلی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ہریش راؤ سے راجہ سنگھ کی ملاقات چائے کی سیاست میں موضوع بحث بن گئی ہے۔

اس ملاقات کے بعد راجہ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے ملاقات کی ہے۔ لیکن الیکشن کے دوران جس طرح ان کی ملاقات ہوئی اس سے یہ بات چل رہی ہے کہ اس ملاقات کے پیچھے کوئی سیاسی زاویہ ہے۔

جب بنڈی سنجے ریاستی بی جے پی صدر تھے تو انہوں نے راجہ سنگھ پر عائد معطلی کو ہٹانے کیلئے مرکزی قیادت کو کئی خط لکھے تھے۔ لیکن اعلیٰ قیادت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے بی جے پی سے ناخوش راجہ سنگھ کو دوسری پارٹیوں سے دعوت نامے مل رہے ہیں۔قبل ازیں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر کاسانی گیانیشور نے راجہ سنگھ سے ملاقات کی۔ انہیں ٹی ڈی پی میں شمولیت کی دعوت دی۔

یہاں یہ بتاناضروری ہے کہ راجہ سنگھ تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر کارپوریٹر کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریر کاآغاز کیا۔ان کے دوبارہ ٹی ڈی پی میں شامل ہونے کی خبر بھی میڈیا میں آئی۔ لیکن راجہ سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ٹی ڈی پی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ راجہ سنگھ۔ ہریش راؤ سے ملاقات کے بعد بی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔ اس مہم کا جواب دیتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ جھوٹا پروپیگنڈہ ہے ہیں کہ وہ بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہریش راؤ سے ملاقات میں سیاست پر بات نہیں کی گئی۔