کے ٹی آر کے دورہ نظام آباد کی مخالفت 

تازہ خبر تلنگانہ
کانگریس قائدین کا احتجاجی مظاہرہ، دیگر اپوزیشن قائدین زیر حراست   
نظام آباد:۔28/جنوری
(زین نیوز)
کانگریس اور بی جے پی قائدین نے نظام آباد میں وزیر کے ٹی آر کے دورہ کو روکنے کی کوشش کی۔ نئے کلکٹریٹ میں ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد، وہ کے ٹی آر بس میں بھوما کنونشن ہال میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام کے لیے روانہ ہو رہے ہیں
 ریاستی وزیر مسٹر تارک راماراؤ کی نظام آباد میں آمد اور مختلف پروگراموں میں شرکت کے پیش نظر نظام آباد پولیس نے کانگریس اور سی پی آئی ایم ایل او مجلس بچاؤ تحریک کو احتیاطً حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں محروس رکھا تاکہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے دورہ کے دوران کوئی احتجاجی یا مظاہرہ نہ کرسکے۔
قبل ازیں کوٹاگلی میں، پی ڈی ایس یو لیڈر وی پربھاکر اور ضلع جنرل سکریٹری جنارپو راجیشور کو پولیس نے پہلے سے گرفتار کر کے اسٹیشن لے جایا تھا۔ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈروں اور طلبہ یونین کے لیڈروں کو آج صبح پہلے سے گرفتار کر لیا گیا
 کانگریس کے قائدین میں عبید بن حمدان، رام بھوپال، کمیونسٹ پارٹی قائد وی پرابھاکر، کانگریس یوتھ لیڈر معین یونس کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اسی طرح ریاستی وزیر کے ٹی آرکے موٹر قافلہ کے گزرنے کے دوران کنٹیشور کے مقام پر کانگریس کارپوریٹر گڑگو
روہیت کمار اور کانگریس قائدین سید نواز، میران علی، پون کاکا نے کالی جھنڈیوں کے ساتھ موٹر گاڑیوں کے قافلہ کو روکنے کیلئے مظاہرہ کیا او رریاستی وزیر کے ٹی آر کے دورہ نظام آباد کے خلاف نعرے بلند کئے۔ جس پر پولیس نے کانگریس قائدین کو حراست میں لے کر فورتھ ٹاون پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ گزشتہ سال 5ستمبر کو چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ نظام آباد کے موقع پر کانگریس کارپوریٹر روہیت کمار اور دیگر قائدین نے کالی جھنڈیوں کے مظاہرہ کیا تھا جنہیں گرفتار کیاگیا۔ صیانتی انتظامات میں کوتاہی کے خلاف اس وقت کے سرکل انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر تبادلہ کردیاگیاتھا۔