ممتاز تعلیمی ادارہ نصر اسکول حیدرآباد کی بانی بیگم انیس خان کا انتقال
حیدرآباد: ۔17؍اگست
(زین نیوز)
حیدرآبادنصر اسکول حیدرآباد کی بانی بیگم انیس خان بدھ 16 اگست کو انتقال کر گئیں۔ان کی عمر اسی سال سے زائد تھی اور وہ کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھیں۔1965 میں انیس خان نے سیف آباد میں لڑکیوں کے لیے پہلا نصر سکول شروع کیا۔
ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ بیگم انیس خان نے نہ صرف ایک وژن کے ساتھ ممتاز تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی بلکہ اس کے مالک تھیں۔ انھوں نے ایک سچی لگن اوراپنی انتھک محنت سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
تعلیم کے تئیں ان کی لگن اور طلباء اور اساتذہ سے ان کی محبت انمول تھی۔ان کا انتقال تعلیمی برادری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ نماز جنازہ بدھ کی شام نصر سکول خیرت آباد میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔اور تدفین درگاہ حضرت قطبی میاں صاحب ؒسنتوش نگر عیدی بازار نزدسی آر آئی ڈ ی اے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
بیگم انیس خان کے انتقا ل پرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اوسی نے بیگم انیس خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بیگم انیس خان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔اور کہاکہ تعلیمی میدان میں ان کا کام غیر معمولی ہے اور خود ہی بولتا ہے۔
حیدرآباد نے ایک جواہر کھو دیا ہے انھوں نے 1965 میں نصر اسکول کی بنیاد رکھی جو آج بھی حیدرآباد کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے خاص طور پر لڑکیوں کے لیے۔ تعلیمی میدان میں اس کا کام غیر معمولی ہے اور خود بولتا ہے۔
