Sayeed ba Vazeer

حیدرآباد: شیخ سعید باوزیرکے قتل میں مقامی لیڈر سمیت 4 گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد: شیخ سعید باوزیرکے قتل میں مقامی لیڈر سمیت 4 گرفتار
حیدرآباد: ۔17؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
 حیدرآبادبنڈلہ گوڈا پولیس نے کو بتایا کہ مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر اور جل پلی میونسپل کونسل کے چیئرمین عبداللہ سعدی سمیت چار مشتبہ افراد کو شیخ سعید باوزیر کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی شناخت احمد بن حجیب، احمد سعدی اور محمد ایوب خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مزید دو مشتبہ افراد صالح سعدی اور عمر سعدی مفرور ہیں۔
کیس کی مزید تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئےپولیس نے کہاکہ 11 اگست کو صبح 12:17 بجے، شیخ باوزیر کو بفتیم عمارت کی پہلی منزل پررائل سی ہوٹل بنڈلہ گوڈا ایکس روڈ کے قریب قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے والد کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقتول کو تیز دھار ہتھیاروں سے متعدد بار وار کیا گیا۔ شدید زخموں کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔تفتیش کے نتیجے میں قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اعترافی بیانات ریکارڈ کیے گئے اور ان کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا۔
ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ چوہدری روپیش کے مطابق متاثرہ شخص بدمعاش تھا اور اس کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں تین پوسکو کیسز سمیت کئی کیس درج تھے۔
متوفی مبینہ طور پر احمد سعدی، عبداللہ سعدی اور ان کے ارکان خاندان کو جل پلی علاقے کے شہری مسائل پر بدنام کر رہا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہا تھا۔
مرکزی ملزم احمد بن حجیب بھی ایک بدمعاش ہے اور حیدرآباد اور سائبرآباد میں چھ مقدمات میں ملوث ہے۔
پولیس نے آٹھ ٹیمیں تشکیل دیں اور احمد بن حجیب، احمد سعدی، عبداللہ سعدی اور محمد ایوب خان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے جو ابھی تک مفرور ہیں۔