تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل راجہ سنگھ کے بی آر ایس پر سنگین الزامات۔
بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملتا ہے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا
بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملتا ہے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا
حیدرآباد:۔یکم؍ستمبر
(زین نیوز )
آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل گوشہ محل حلقہ کےرکن اسمبلی اور بی جے پی کے معطل لیڈر ملعون راجہ سنگھ نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔
اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اس نے الزام لگایا کہ بی آر ایس لیڈر دوسرے حلقوں کے مسلم ووٹروں کو گوشہ محل میں اندراج کروا کر ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
اس نے مزید بتایا کہ یہ اندراج دھول پیٹ، بیگم بازار، گن فاؤنڈری، جام باغ وغیرہ میں ہو رہا ہے۔ملعون رکن اسمبلی نے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کے ووٹروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ 2 اور 3 ستمبر کو بوتھ کا دورہ کرکے ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کی تصدیق کریں۔ جو لوگ 18 سال کی عمر سے تجاوز کر چکے ہیں وہ بھی نئے ووٹر شناختی کارڈ کے لیے اندراج کروا لیں
اگرچہ راجہ سنگھ تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، لیکن بی جے پی نے ابھی تک ان کی معطلی کو منسوخ نہیں کیا ہے۔
قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی جلد ہی ان کی معطلی کو منسوخ کردے گی اور وہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں گوشہ محل حلقہ سے زعفرانی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔ اور الیکشن بھی جیتوں گا۔
Please visit your booth on the 2nd and 3rd of this month to verify your name on the voter list. In the previous election, approximately 45,000 individuals had their names removed from the list in our #Goshamahal Constituency.
Exercise your rights by ensuring your name is… pic.twitter.com/7yarEF0hoo
— Raja Singh (Modi Ka Parivar) (@TigerRajaSingh) September 1, 2023
اس نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی ان کی معطلی کو منسوخ کرے گی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انہیں گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا جائے گا۔
راجہ سنگھ کو گزشتہ اگست میں ایک مخصوص مذہب کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم ایم ایل اے کا اب دعویٰ ہے کہ پارٹی جلد ہی معطلی کو منسوخ کردے گی۔
اس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی ریاستی کمیٹی اور مرکزی کمیٹی غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کر رہی تھی اور وہ اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے۔
تاہم ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ اگر بی جے پی ان کی معطلی کو منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو وہ ہندو راشٹر کے لیے کام کریں گے۔ راجہ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو کسی سیکولر بی آر ایس کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے اور نہ ہی آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کریں گے۔
راجہ سنگھ تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2018 میں جیتنے والے واحد بی جے پی لیڈرہے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ریاست میں حکومت بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم اس نے صرف ایک نشست جیتی۔ یہ راجہ سنگھ ہی تھا جس نے گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے سیٹ جیتی تھی۔
నేను సచ్చినా సెక్యులర్ పార్టీలకు వెళ్లను.. నా ప్రాణం పోయినా బీఆర్ఎస్, కాంగ్రెస్ పార్టీలకు పోను.. pic.twitter.com/HEW102nV9M
— Raja Singh (Modi Ka Parivar) (@TigerRajaSingh) August 29, 2023
اس سال بھی راجہ سنگھ کا مقصد سیٹ جیت کر ایک بار پھر گوشہ محل حلقے کی نمائندگی کرنا ہے۔ تاہم بی جے پی کو پہلے اپنی معطلی کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران بی آر ایس نے بھی اسمبلی حلقہ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آئندہ تلنگانہ انتخابات میں گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے کون مقابلہ کرے گا۔