Mohammad- Mustafa Arafat

نظام آباد کے محمد مصطفیٰ عرفات کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

تازہ خبر تلنگانہ
نظام آباد کے محمد مصطفیٰ عرفات کو اردو میں پی ایچ ڈی  کی ڈگری
 نظام آباد:۔ یکم؍ستمبر
 (پریس نوٹ)
 پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کی پریس نوٹ کی مطابق محمد مصطفیٰ عرفات ولد جناب محمد عبدالرشید موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ساکن نظام آباد کو اردو میں پی ایچ ڈی) ڈاکٹریٹ ( کا مستحق قرار دیا گیا۔
 جنھوں نے پروفیسر محمد علی اثر بحیثیت محقق کے زیر عنوان اپنا مقالہ پیش کیا۔ محمد مصطفیٰ عرفات نے یہ مقالہ پروفیسر اطہر سلطانہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی زیرنگرانی قلمبند کیا۔
91اسٹ 2023 کو تلنگانہ یونیورسٹی کے ہیو مانٹیز کا نفرنس ہال میں اوپن وائیوا منعقد ہوا جس میں پروفیسر نثار احمد شعبه اردو سری پنکھ میشور ا یونیورسٹی تروپتی نے بحیثیت ممتحن شرکت کی ۔
 اس اوپن وائیوا میں پروفیسر کنکیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر اردتا کنٹرولر آف اگزامنیشن ڈاکٹر گل رعنا صدر شعبہ اردو ڈاکٹر موی اقبال اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد القوی چیر مین بورڈ آف اسٹڈیز کے بشمول مختلف شعبہ جات کے پروفیسرس نے شرکت کی
جن میں عقیق سلطان غوری شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر تروپتی و ڈاکٹر لکشمن شعبہ تلگو ڈاکٹر جمیل و ڈاکٹر پاروتی شعبہ ہندی طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
 محمد مصطفیٰ عرفات نے تمام سوالات کے جوابات بحسن خوبی دیئے۔ جس پر پروفیسر ایم یادگیری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی اور تمام شعبہ جات کے پروفیسرس نے مبارکباد دی۔ محمد مصطفیٰ عرفات شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی میں 2008-2010 کے ایم اے اردو کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔
 دوران پی ایچ ڈی محمدمصطفیٰ عرفات نے سال 2019 میں تین روزہ عالمی اردو کا نفرنس۔ دہلی میں بحیثیت ریسرچ اسکالر شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا۔ سال 2020 میں ریاستی سطح پر تلنگانہ گورنر ڈاکٹر تا میلا سائی سوند را را جن کی جانب سے ایک پروگرام "CONNECT CHANCELLOR” منعقد کیا گیا۔
 جس میں محمد مصطفیٰ عرفات کو تحریری مقابلہ میں ریاستی سطح پر انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا اورا 2 جون 2020 کو ایک تقریب بضمن تلنگانہ یوم تاسیس راج بھون میں منعقد ہوئی
جس میں محمد مصطفیٰ عرفات کو گورنر کے ہاتھوں پانچ ہزار کا چیک اور سند عطا کی گئی۔ آج وہ بحیثیت اردو معلم تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج نظام آبادبوائز ۔ 2 میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔