مدھیہ پردیش: تین مسلم ملزمین کے مکانات بلڈوزر سے منہدم کر دئے گئے
مہاکال جلوس پر مبینہ طور پر تھوکنے کا الزام۔انہدامی کارروائی کے دوران ڈھول بجا کر جشن
اجین:۔19؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مدھیہ پردیش میںاجین کی ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز مسلم کمیونٹی کے تین ملزمان کے مکانات کو مہندم کر دیا جن پر دوسرے شراون سوموار کو نکالے گئے مہاکال جلوس پر مبینہ طور پر پانی پھینکنے اورتھوکنے کا الزام ہے۔ حکام کی ایک ٹیم بلڈوزر لے کر موقع پر پہنچی اومکانات کا مسمار کردیااور انہدامی کارروائی کے دوران ڈھول بجا کر جشن منایا گیا
بی جے پی لیڈر کی شکایت پر 4 میں سے 3 دفعہ پر ایف آئی آر درج اور گرفتاریاں کی گئیں۔کارروائی سے قبل علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات تھی۔
الزام ہے کہ پیر کو مہاکلیشور سواری کے دوران چھتری چوک ٹینک کے قریب ایک مکان کی چھت سے تین نوجوانوں نے عقیدت مندوں پر پانی پینکا اورتھوک دیا۔ سواری میں شامل لوگوں نے ان کے اس فعل کی ویڈیو بنائی اور بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
ٹی آئی راجویر گرجر نے بتایا کہ تینوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295، 153A، 296 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو ٹنکی چوراہا انڈا گلی میں رہتے ہیں اور انہیں نابالغ گھر بھیج دیا گیا ہے۔
یو ایم سی کمشنر روشن کمار سنگھ نے منگل کو کہا کہ تینوں کے مکانات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی تعمیرات کا پتہ چلا تو کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اجین میں مسلم کمیونٹی کے تین نوجوانوں کو 18؍جولائی کو مہاکال کے جلوس پر ان کی بالکونی سے تھوکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ملزمان کی شناخت عدنان، سفیان اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔
इल्ज़ाम है कि मुस्लिम युवकों ने महाकाल की सवारी पर पानी फेंका और थूका।
बीजेपी नेता की शिकायत पर 4 धाराओं में 3 पर FIR हुई और गिरफ़्तारी हुई।
आज प्रशासन ने DJ / ढोल के साथ उनका घर तोड़ दिया।
जबकि पुलिस जांच में युवक द्वारा चुइंगम खाते हुए अनिनटेंशनली थूकने की बात…1/3 pic.twitter.com/nsBsXd93bS
— काश/if Kakvi (@KashifKakvi) July 19, 2023
