کولمبیا : بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 8 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات عالمی
کولمبیا :۔6؍ڈسمبر
(زیڈ این ایم ایس)
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پیر کے روز رسرالڈا صوبے میں ایک بس مٹی کے تودے کی زد میں آ گئی۔ اس حادثے میں 8 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (یو این جی آر ڈی) کے مطابق اب بھی بہت سے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بچاؤ آپریشن جاری ہے۔
ایک عہدیدارنے بتایا کہ مٹی کا تودہ رسارلدا صوبے میں شدید بارشوں کے بعد ہوا۔ بس کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔ بس کیلی شہر سے چوکو صوبے کے شہر کونڈوٹو جا رہی تھی۔ پھر حادثہ پیوبلو ریکو اور سانتا سیسلیا کے درمیان ہوا۔
حادثے کے دوران موقع پر موجود ایک شخص نے کہاکہ ‘پہلے ایک کار حادثے کا شکار ہوئی۔ جس کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی۔ پیچھے آنے والی گاڑیاں رک گئیں۔
حادثے کے بعد اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہاں ایک جیپ، بس اور موٹر سائیکل رک گئے۔ ملبہ اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ کوئی بچ نہ سکا۔ بس میں 2 ڈرائیور سوار تھے۔ کئی مسافر بھی سوار تھے۔
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بچاؤ ٹیم کے عہدیدارنے بتایا کہ فی الحال 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جس میں 7 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ حادثے میں اس کی ماں کی موت ہو گئی ہے۔
ایک افسر نے بتایا – مرنے والے شخص کی شناخت گیلرمو ایبارگین کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کے بیٹے نے کہاکہ ‘میں حادثے کے بعد ڈر گیا تھا۔ پاپا نے بس سے اترنے میں میری مدد کی۔ انہوں نے مجھے کھڑکی سے باہر چھلانگ لگانے کو کہا، جیسے ہی میں بس سے باہر نکلا تو مجھے چاروں طرف کیچڑ اور مٹی نظر آئی۔ پاپا نے ماں اور میری بہن کو بھی باہر نکالا لیکن وہ خود کو باہر نہ نکال سکے۔