جاں بحق نوجوان اپنے دوستو ں کے ہمراہ واک کررہا تھا
میرٹھ :۔6؍ڈسمبر
(زیڈ این ایم ایس)
اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ کیمرے میں قید ہوا ہے جس میں ایک بظاہر صحت مند نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ سڑک پر چلتے ہوئے نظر آتا ہےسڑک پر چلتے ہوئے ایک نوجوان کو چھینک آئی اور لمحوں میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے پہلے اپنے سینے پر ہاتھ رکھا اور اس کے بعد اسے چھینک آئی تو اس نے منہ پر ہاتھ رکھا۔
اس کے بعد اس نے گلا پکڑ لیا اور چند لمحے چلنے کے بعد سڑک پر گر گیا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ نہیں اٹھا۔ موت کا پورا واقعہ راستے میں ایک گھر میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ نوجوان کا نام زبیر بتایا جا رہا ہے۔
مبینہ طور پر دوستوں نے اسے قریبی طبی مرکز میں لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعہ قدوائی نگر گلی نمبر 3 کا ہے۔ ویڈیو 2 دسمبر کی رات 10 سے 10:30 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
سی او کوتوالی امیت رائے کا کہنا ہے کہ لڑکا کچھ عرصے سے بیمار تھا جس کی وجہ سے لگتا ہے کہ اس کی موت ہوئی ہے۔ مرنے کے بعد رشتہ داروں نے اسے دفن کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلی ہے۔ رات کا وقت ہے اور 4 دوست ساتھ چل رہے ہیں۔ چاروں دوست باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دوست ایک دوسرے کے گلے میں بازو ڈال کر چل رہے ہیں۔ پھر اچانک ایک دوست کو چھینک آتی ہے۔
چھینک کے بعد نوجوان کو اپنے گلے میں کچھ تنگی محسوس ہوتی ہے، اس نے اپنا گلا پکڑ لیا۔ دو قدم اٹھاتے ہی وہ زمین پر گر پڑا۔ اس کے ساتھ چلنے والے تینوں دوست سمجھ نہیں پائے کہ کیا ہوا؟ اس کے ساتھ چلنے والے تینوں لڑکوں نے اچانک اپنے دوست کو زمین پر گرا ہوا پایا تو وہ چیخنے لگے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ہاتھ پاؤں رگڑ کر اسے جگانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن گرا ہوا نوجوان نہیں اٹھا۔ تینوں دوست چیختے ہیں۔ اس کی چیخیں سن کر اہل علاقہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس کے بعد تینوں لڑکوں نے مل کر نوجوان کو اپنی بانہوں میں لیا اور گھر کے اندر لے گئے۔ تینوں نوجوان اپنے دوست کو بازوؤں میں اٹھا کر فوراً بائک کے ذریعے ہسپتال لے جاتے ہیں۔ نوجوان کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تومردہ قرار دیا