CM KCR

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے سات تبدیلیوں کے ساتھ بی آر ایس امیدواروں کا کیا اعلان پہلی فہرست جاری

تازہ خبر تلنگانہ
وزیر اعلیٰ کے سی آر نے سات تبدیلیوں کے ساتھ بی آر ایس امیدواروں کا کیا اعلان پہلی فہرست جاری
چندر شیکھر راؤ کاماریڈی اور گجویل حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔
حیدرآباد: ۔21؍اگست
(زین نیوز )
چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی انتخابات کے لئے بی آر ایس امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تلنگانہ کے لیے ایک دلچسپ وقت ہے۔ بی آر ایس پارٹی کے سربراہ اور سی ایم کے سی آر نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 119 سیٹوں میں سے 115 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
بھارت راشٹریہ سمیتی کے صدر و وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نےتلنگانہ بھون میں آج تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی فہرست کے اعلان سے قبل آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی آر ایس کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ خود کاماریڈی اور گجویل حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان حلقوں کے امیدواروں کے تناظر میں فہرست میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں، حلقہ اسمبلی بوتھ، خانہ پورر، وائرا، کورٹلہ ، اُوپل، آصف آباد اوراجنا سر سلہ ضلع  کے حلقہ اسمبلی ویملواڑہ شامل ہیں ۔
چار اسمبلی حلقوں نامپلی، نرسا پور، گوشامحل اور جنگاؤں میں امیدواروں کو روک  کررکھا گیاہے اور اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے کاما ریڈی ک سی آر،اوپل بنڈارو لکشما ریڈی،ویملواڑہ چلمیڈا نرسمہا راؤ،خانہ پور بکایا جانسن نائیک،اسٹیشن گھن پور کڑیم سری ہری،آصف آباد کوا لکشمی،وایرا مدن لال،بوتھ انیل جادوھو،کورٹلہ حلقہ اسمبلی سے موجود ہ رکن اسمبلی کے ودیاساگر راؤ کے فرزند کلواکنٹلہ سنجے راؤ شامل ہیں
قابل ذکر تبدیلیوں میں پیڈی کوشک ریڈی شامل ہیں، جو حضور آباد سے انتخاب لڑیں گےجب کہ آنجہانی جی سیانا کی بیٹی ایل نندیتا سکندرآباد کنٹونمنٹ سیٹ سے انتخاب لڑیں گی جس پر ان کے والد تھے۔ ویملواڑہ سے چلمیڈا لکشمی نرسمہا راؤ ۔چنامنینی رمیش کی جگہ الیکشن لڑیں گے،جن کی شہریت کا مسئلہ ابھی تک عدالت میں ہے۔
مسلم امیدوار جو بی آر ایس کے لیے تلنگانہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
115 امیدواروں میں سے، بی آر ایس نے تین مسلمانوں، ابراہیم لودی، علی باقری اور محمد شکیل عامر کو بالترتیب چارمینار، بھادر پورہ اور بودھن کے لیے میدان میں اتارا ہے۔
BRS 7 Candidates
انتخابات کے بعد،ٹی آر ایس، جسے اب بی آر ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 119 میں سے 88 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت تشکیل دی جس سے اس کی نشستوں کے حصہ میں 25 کا نمایاں اضافہ ہوا۔
فی الحال، 119 رکنی ریاستی اسمبلی میں بی آر ایس کی تعداد 104 ہے۔ کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے 14 ایم ایل ایز نے 2018 کے انتخابات کے بعد حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
5 اگست کو تلنگانہ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کے سی آر نے اعتماد ظاہر کیا کہ بی آر ایس گزشتہ انتخابات میں حاصل کردہ نشستوں سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔
اگر بی آر ایس اقتدار پر برقرار رہتی ہے تو وہ جنوبی ہند کے پہلے رہنما ہوں گے جو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔